زمین مافیا ؤں کے خلاف سیوان پولیس کی بڑی کارروائی، سابق مکھیا گرفتار
سیوان، 22 مئی (ہ س)۔ سیوان ضلع میں زمینی تنازعات اور مبینہ دبنگئی سے نمٹنے کے لیے سیوان پولیس نےایک بڑی کارروائی شروع کی ہے۔ اس سلسلے میں مہادیوا تھانہ علاقہ کے اورماگاؤں کے رہنے والے سابق مکھیا صابرمیاں کو پٹنہ میں گرفتارکیا گیا۔ گرفتاری سے علا
زمین مافیا ؤں کے خلاف سیوان پولیس کی بڑی کارروائی ، سابق مکھیا گرفتار


سیوان، 22 مئی (ہ س)۔ سیوان ضلع میں زمینی تنازعات اور مبینہ دبنگئی سے نمٹنے کے لیے سیوان پولیس نےایک بڑی کارروائی شروع کی ہے۔ اس سلسلے میں مہادیوا تھانہ علاقہ کے اورماگاؤں کے رہنے والے سابق مکھیا صابرمیاں کو پٹنہ میں گرفتارکیا گیا۔ گرفتاری سے علاقے کے سیاسی و سماجی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی مہادیوا او پی تھانہ علاقے میں ڈاکٹر کی زمین تنازعہ معالہ میں کی گئی ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ پورن کمار جھا نے بتایا کہ صابر میاں کو تفتیش کے دوران کافی ثبوت ملنے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ وہ کافی عرصے سے پولیس کی نگرانی میں تھا اور اس کی تلاش کی جا رہی تھی۔ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پٹنہ میں چھاپہ ماری کر گرفتار کیا گیا تھا۔گوپال گنج ضلع کے مانجھگڑھ تھانہ علاقے کے دھرمپرسا کے رہنے والے ڈاکٹر ونے کمار سنگھ کی بیوی ڈاکٹر سودھا سنگھ نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ انہوںنے رگھوناتھ پور کے آر جے ڈی ایم ایل اے اسامہ شہاب، فرحان اور صابر میاں سمیت 30-35 نامزد اور نامعلوم افراد پر حملہ، لوٹ، توڑ پھوڑ اور جان سے مارنے کی دھمکی کا الزام لگایا ہے۔ اس ہائی پروفائل معاملہ میں سارن رینج کے ڈی آئی جی نیلیش کمار اور پولیس سپرنٹنڈنٹ پورن کمار جھا کی قیادت میں ایک خصوصی آپریشن شروع کی گئی ۔ 4 مئی کو پولیس ٹیموں نے بیک وقت پرتاپ پور، حسین گنج تھانہ علاقے میں واقع ان کے آبائی گھر اور ٹاؤن تھانہ علاقے کے نیا قلعہ واقع ان کے گھر پر چھاپہ ماری کی ۔سیوان کی رہائش گاہ کی تقریباً 40 منٹ تک مکمل تلاشی لی گئی۔ چھاپہ ماری کے بعد ڈی آئی جی نیلیش کمار نے ایک سخت پیغام جاری کرتے ہوئے خبردار کیا کہ سیوان کے لینڈ مافیا کو شہر چھوڑ دیناہوگا، کیونکہ پولیس ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس کے بعد پولیس نے ایم ایل اے اسامہ شہاب کی پٹنہ رہائش گاہ پر بھی ان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری کی ۔ حالانکہ اس معاملے میں عدالت نے اسامہ شہاب کو ضمانت دے دی ہے۔ پولیس کی مسلسل کارروائی سے ضلع میں لینڈ مافیا اور بااثر عناصر میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande