شوبھیندو ادھیکاری نے صدر، نائب صدر اور وزیر دفاع سے ملاقات کی
نئی دہلی، 22 مئی (ہ س)۔ مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری نے جمعہ کو نئی دہلی میں صدر دروپدی مرمو، نائب صدر سی پی رادھا کرشنن اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔ ایکس پر صدر جمہوریہ کی طرف سے شیئر کی گئی تصاویر میں شوبھیندو ادھیک
شوبھیندو ادھیکاری نے صدر، نائب صدر اور وزیر دفاع سے ملاقات کی


نئی دہلی، 22 مئی (ہ س)۔

مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری نے جمعہ کو نئی دہلی میں صدر دروپدی مرمو، نائب صدر سی پی رادھا کرشنن اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔

ایکس پر صدر جمہوریہ کی طرف سے شیئر کی گئی تصاویر میں شوبھیندو ادھیکاری کی راشٹرپتی بھون میں مرمو سے ملاقات کو دکھایا گیا ہے۔

ایکس پر نائب صدر کے ذریعہ جاری کردہ تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ وزیر اعلی شوبھیند وادھیکاری نائب صدر کے ہاوس میں رادھا کرشنن سے ملاقات کر رہے ہیں۔ نائب صدر جمہوریہ نے مغربی بنگال کو امن اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے اور ترقی یافتہ بنگال اور ترقی یافتہ ہندوستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی ان کی کوششوں کے لیے ادھیکاری کو نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔

وزیر دفاع نے ایکس پر تصاویر شیئر کیں اور انہیں بتایا کہ شوبھیندو ادھیکاری نے آج نئی دہلی میں ان سے ملاقات کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande