سپریم کورٹ نے خالد سیفی اور تسلیم احمد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا
نئی دہلی، 22 مئی (ہ س)۔ سپریم کورٹ کے جسٹس اروند کمار کی سربراہی والی بنچ نے 2020 کے دہلی فسادات کی سازش کے ملزم خالد سیفی اور تسلیم احمد کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ سماعت کے دوران تسلیم احمد کے وکیل نے کہا کہ
ضمانت


نئی دہلی، 22 مئی (ہ س)۔ سپریم کورٹ کے جسٹس اروند کمار کی سربراہی والی بنچ نے 2020 کے دہلی فسادات کی سازش کے ملزم خالد سیفی اور تسلیم احمد کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

سماعت کے دوران تسلیم احمد کے وکیل نے کہا کہ اس کا بڑی سازش میں کوئی کردار نہیں۔ عدالت نے پھر پوچھا، اس کا مطلب ہے کہ آپ سمجھتے ہیں کہ گلفشاں فاطمہ کے فیصلے کو آپ پر لاگو کیا جانا چاہیے؟ تب تسلیم احمد کی طرف سے کہاگیا کہ انہوں نے مقدمے کی سماعت کو تیز کرنے کی کوشش کی تھی، اب اسے عمر خالد سے جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سماعت کے دوران اے ایس جی ایس وی راجو نے کہا کہ عبوری ضمانت دی جا سکتی ہے۔ وہ عمر خالد کے زمرے میں نہیں آتا۔

خالد سیفی کی ضمانت کی درخواست دہلی ہائی کورٹ نے 8 اپریل 2025 کو مسترد کر دی تھی۔ خالد یونائیٹڈ اگینسٹ ہیٹ کے بانی ہیں۔ اسپیشل سیل نے یو اے پی اے کے تحت عمر خالد، عشرت جہاں، خالد سیفی، صفورا زرگر، گلفشاں فاطمہ، نتاشا نروال، دیوانگن کلیتا اور طاہر حسین کے خلاف یو اے پی اے کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔ فروری 2020 کے دہلی فسادات میں کم از کم 53 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande