
سپریم کورٹ نے خالد سیفی اور تسلیم احمد کی عبوری ضمانت منظور کر لی
نئی دہلی، 22 مئی (ہ س)۔
سپریم کورٹ نے 2020 کے دہلی فسادات کو بھڑکانے کی سازش کے ملزم خالد سیفی اور تسلیم احمد کی چھ ماہ کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔ دونوں ملزمین کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے عمر خالد اور شرجیل امام کی درخواست ضمانت پر غور کے لیے معاملہ لارجر بینچ کو بھیج دیا۔
جسٹس اروند کمار بنچ نے عمر خالد اور شرجیل امام کے بارے میں جسٹس بی وی ناگرتنا کی سربراہی والی بنچ کے حالیہ فیصلے کے بعد ریفرل کا حکم دیا۔ عدالت نے آج صبح خالد سیفی اور تسلیم احمد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
خالد سیفی کی ضمانت کی درخواست دہلی ہائی کورٹ نے 8 اپریل 2025 کو مسترد کر دی تھی۔ خالد یونائیٹڈ اگینسٹ ہیٹ کے بانی ہیں۔ اسپیشل سیل نے یو اے پی اے کے تحت عمر خالد، عشرت جہاں، خالد سیفی، صفورا زرگر، گلفشاں فاطمہ، نتاشا نروال، دیوانگن کلیتا اور طاہر حسین کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ فروری 2020 میں دہلی فسادات میں کم از کم 53 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ