بچو کڈو پر پہلی براہِ راست تنقید ، “گھر بلا کر وزیر بنایا، یہ میری غلطی تھی”: ادھو ٹھاکرے کی
ممبئی ، 22 مئی (ہ س) ۔ پراہار جن شکتی پارٹی کے سربراہ اور حال ہی میں شیو سینا میں شامل ہو کر قانون ساز کونسل کی رکنیت حاصل کرنے والے بچو کڈو پر ادھو ٹھاکرے نے پہلی بار کھل کر تنقید کی ہے۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا، “میں نے انہیں گھر بلا کر وزیر بنایا،
Politics Uddhav Thackeray


ممبئی ، 22 مئی (ہ س) ۔ پراہار جن شکتی پارٹی کے سربراہ اور حال ہی میں شیو سینا میں شامل ہو کر قانون ساز کونسل کی رکنیت حاصل کرنے والے بچو کڈو پر ادھو ٹھاکرے نے پہلی بار کھل کر تنقید کی ہے۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا، “میں نے انہیں گھر بلا کر وزیر بنایا، یہ میری غلطی تھی۔ جو لوگ لالچ میں چلے گئے ہیں، انہیں جانے دو۔” وہ شولاپور، پربھنی اور عثمان آباد اضلاع کے پراہار تنظیم کے کارکنوں کی شیو سینا میں شمولیت کے بعد منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔چند دن قبل بچو کڈو نے اپنی پراہار پارٹی کو شیو سینا میں ضم کرتے ہوئے قانون ساز کونسل کی رکنیت قبول کی تھی۔ اس کے بعد مراٹھواڑہ میں پراہار تنظیم کے کئی کارکنوں میں ناراضی پیدا ہو گئی تھی۔ ان ناراض کارکنوں نے ممبئی میں ماتوشری پر ادھو ٹھاکرے کی موجودگی میں شیو سینا میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر امباداس دانوے اور ہنگولی کے رکن پارلیمنٹ ناگیش پاٹل آشٹیکر بھی موجود تھے۔شیو سینا میں شامل ہونے والے کارکنوں نے بچو کڈو پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا، “بچو کڈو نے ہمیں بیچ دیا اور منڈھے سینا میں شامل ہو گئے۔ ہم خوددار لوگ ہیں، اس لیے ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب ہم ہمیشہ ٹھاکرے کے ساتھ رہیں گے۔” اس موقع پر ادھو ٹھاکرے نے بھی بچو کڈو کو نشانہ بناتے ہوئے کہا، “جو شخص ہم سے گیا، وہ پرانا شیو سینک تھا۔ اسے گھر بلا کر وزیر بنایا، یہ میری غلطی تھی۔ لیکن کارکن آج بھی میرے ساتھ ہیں، اس بات کی مجھے خوشی ہے۔”مہاوکاس اگھاڑی حکومت کے دوران جب ادھو ٹھاکرے وزیر اعلیٰ تھے، اُس وقت بچو کڈو پراہار پارٹی کے واحد رکن اسمبلی تھے اور انہیں وزیر مملکت بنایا گیا تھا۔ بعد میں ایکناتھ شندے کی بغاوت کے دوران بچو کڈو شندے گروپ کے ساتھ گوہاٹی گئے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے پراہار پارٹی کو شیو سینا میں ضم کرتے ہوئے قانون ساز کونسل کی رکنیت قبول کی۔دریں اثنا، بچو کڈو اس سے پہلے واضح کر چکے ہیں کہ وہ کسی عہدے کے لیے شیو سینا میں شامل نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا تھا، “اگر مجھے کچھ مانگنا ہوتا تو میں گوہاٹی جانے کے وقت ہی مانگ لیتا۔ میں کسی عہدے کے لیے نہیں بلکہ معذوروں کی وزارت کے لیے لڑا تھا۔”

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande