وزیراعظم کی صدارت میں وزرا کونسل کی میراتھن میٹنگ، وکست بھارت 2047 وژن پر بات چیت ہوئی
وزیراعظم کی صدارت میں وزرا کونسل کی میراتھن میٹنگ، وکست بھارت 2047 وژن پر بات چیت ہوئی نئی دہلی، 22 مئی (ہ س)۔ وزیراعظم نریندر مودی پانچ ممالک کے دورے سے واپسی کے فوراً بعد ایکشن میں نظر آئے۔ جمعرات کی شام انہوں نے وزرا کونسل کی میٹنگ کی صدارت کی
کابینہ کی میٹنگ کی فائل فوٹو


وزیراعظم کی صدارت میں وزرا کونسل کی میراتھن میٹنگ، وکست بھارت 2047 وژن پر بات چیت ہوئی

نئی دہلی، 22 مئی (ہ س)۔ وزیراعظم نریندر مودی پانچ ممالک کے دورے سے واپسی کے فوراً بعد ایکشن میں نظر آئے۔ جمعرات کی شام انہوں نے وزرا کونسل کی میٹنگ کی صدارت کی اور تمام وزراء کے کام کاج کے رپورٹ کارڈ کا جائزہ لیا۔ جمعرات کو سیوا تیرتھ میں شام تقریباً 5 بجے شروع ہوئی اعلیٰ سطحی میٹنگ تقریباً ساڑھے چار گھنٹے تک جاری رہی۔ اس میراتھن میٹنگ میں گورننس ریفارمز (نظامِ حکومت میں اصلاحات)، انتظامی کارکردگی اور حکومت کے طویل مدتی ’’وکست بھارت 2047‘‘ وژن پر تفصیل سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔

میٹنگ کے دوران تقریباً 9 وزراء نے اپنی وزارتوں کے کام کاج کی تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی۔ اس کے ساتھ ہی کئی وزراء کے کام کاج کا جائزہ بھی لیا گیا۔ مزید برآں، سرکاری اسکیموں کے موثر نفاذ، تال میل اور مستقبل کی حکمتِ عملی کو لے کر وزراء کے ساتھ مشاورت بھی کی گئی۔ اس میں وزراء کے پچھلے کام کاج کا حساب کتاب اور دو سال کے رپورٹ کارڈ کا جائزہ لیا گیا۔ خاص طور پر مغربی ایشیا میں موجودہ حالات کے پیشِ نظر حکومت کی اقتصادی پالیسیوں، ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کے روڈ میپ پر تفصیل سے غور و خوض کیا گیا۔

میٹنگ میں وزیرِ خارجہ نے وزیراعظم نریندر مودی کے پانچ ممالک کے دورے کے نتائج سے تمام وزراء کو آگاہ کیا۔ غیر ملکی دورے پر ہونے کی وجہ سے اس میٹنگ میں مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ اور جے پی نڈا موجود نہیں تھے۔ باقی تقریباً تمام کابینہ وزراء اور وزرائے مملکت موجود رہے۔ قابلِ ذکر ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے وزرا کونسل کی یہ میٹنگ ایک سال بعد بلائی ہے۔ اس سے پہلے پچھلے سال یعنی 2025 میں یہ میٹنگ بلائی گئی تھی۔ اس میٹنگ کے بعد کابینہ میں رد و بدل کی قیاس آرائیاں تیز ہو گئی ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ اگلے مہینے کابینہ میں رد و بدل ممکن ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande