این ایچ اے آئی نے این جی آئی کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کئے
نئی دہلی، 22 مئی (ہ س)۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے حال ہی میں اوسلو میں ناروے کے جیو ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ (این جی آئی) کے ساتھ قومی شاہراہ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے تکنیکی مہارت کو مضبوط بنانے کے لیے ایک مفاہمت کی یاد
NHAI-MoU-NGI-NORWAY-


نئی دہلی، 22 مئی (ہ س)۔

نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے حال ہی میں اوسلو میں ناروے کے جیو ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ (این جی آئی) کے ساتھ قومی شاہراہ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے تکنیکی مہارت کو مضبوط بنانے کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت کے مطابق، یہ تعاون این ایچ اے آئی کے عالمی معیارات کے مطابق ہندوستان کی قومی شاہراہوں کی ترقی اور دیکھ بھال کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اس مفاہمت نامے کا مقصد سرنگ کی تعمیر، ڈھلوان کے استحکام کے تجزیہ، ڈھلوان کی نگرانی، اور اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی منصوبہ بندی، ڈیزائن، تشخیص، اور نگرانی میں تعاون کے لیے ادارہ جاتی صلاحیت کی تعمیر کے شعبوں میں جدید بین الاقوامی مہارت سے فائدہ اٹھانا ہے۔

اس معاہدے کے تحت این جی آئی مختلف مشاورتی خدمات فراہم کرے گی۔ ان میں سرنگ کے منصوبوں کے لیے سائٹ کی خصوصیت، آئندہ ٹنل پروجیکٹس کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز اور تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آر) کی تیاری، آپریشنل سرنگوں کی ساختی تشخیص اور حفاظتی آڈٹ، ممکنہ خطرات کی نشاندہی کرنے اور مناسب تخفیف کے اقدامات کی سفارش کرنے کے لیے جدید ڈھلوان استحکام کا جائزہ،اور ڈھلانوں کے لئے انسار ڈیٹا کا تجزیہ اور تشریح اور ابتدائی انتباہا ت سسٹم کی توسیع کرنا شامل ہے۔

ایم او یو ادارہ جاتی صلاحیت کی تعمیر اور معلومات کے تبادلے پر خصوصی زور دیتا ہے۔ دونوں ادارے قدرتی آفات کو کم کرنے سے متعلق تحقیق اور ترقی کے اقدامات پر تعاون کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande