سونا پپو معاملے میں ای ڈی نے کولکاتا پولیس کے تین مقامات پر چھاپے مارے
کولکاتا، 22 مئی (ہ س)۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے زمینوں پر قبضے، غیر قانونی لین دین اور دھمکیوں کے الزامات سے متعلق سونا پپو معاملے میں جمعہ کی صبح کولکاتا کے مختلف علاقوں میں بیک وقت چھاپے مارے۔ تفتیشی ایجنسی نے کم از کم تین مقامات پر تلاشی
Ed-raid-sona-pappu-case


کولکاتا، 22 مئی (ہ س)۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے زمینوں پر قبضے، غیر قانونی لین دین اور دھمکیوں کے الزامات سے متعلق سونا پپو معاملے میں جمعہ کی صبح کولکاتا کے مختلف علاقوں میں بیک وقت چھاپے مارے۔ تفتیشی ایجنسی نے کم از کم تین مقامات پر تلاشی لی جن میں پارک اسٹریٹ، چکربیریا اور قصبہ شامل ہیں۔ ای ڈی ٹیم کے ساتھ سنٹرل فورس کے اہلکار بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق ای ڈی نے تاجر وشواجیت پودار عرف سونا پپو سے پوچھ گچھ کے دوران غیر قانونی لین دین اور زمین کے سودے سے متعلق کئی اہم سراغ حاصل کئے۔ اس اطلاع کی بنیاد پر جمعہ کے روز فوری کارروائی کی گئی۔

ای ڈی کے عہدیداروں نے پارک اسٹریٹ پر واقع ایک کیفے ٹیریا کم ہوٹل میں دستاویزات کی جانچ کی۔ تفتیش کار اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا اسٹیبلشمنٹ کا سونا پپو کیس سے منسلک غیر قانونی مالیاتی لین دین سے کوئی تعلق ہے ۔

اس کے علاوہ، ای ڈی کی ٹیم نے چکربیریا میں ایک رہائشی کمپلیکس کا بھی دورہ کیا۔ ذرائع کے مطابق تفتیشی ایجنسی کو ایک تاجر اور سونا پپو کے درمیان قریبی تعلقات کے اشارے ملے ہیں۔ اسی بنیاد پر وہاں تلاشی لی جارہی ہے۔ ای ڈی نے قصبہ علاقے میں کولکاتا پولیس کے ایک سب انسپکٹر کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔

تحقیقاتی ایجنسی کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس افسر کا تعلق کولکاتا پولیس کے سابق ڈی سی پی شانتنو سنہا بسواس سے ہے جنہیں پہلے گرفتار کیا گیا تھا۔ ای ڈی پہلے ہی شانتنو سنہا بسواس کو گرفتار کر چکی ہے۔ فی الحال تینوں مقامات پر تلاشی جاری ہے۔ تاہم، کسی نئی گرفتاری یا دستاویزات کے قبضے کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جنوبی کولکاتا کے تاجر سونا پپو کو بہالا کے ریئل اسٹیٹ بزنس مین جے کامدار اور سابق پولیس افسر شانتنو سنہا بسواس کے ساتھ زمین کا سنڈیکیٹ چلانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ تفتیشی ایجنسی کا الزام ہے کہ اس نے لوگوں کو کم قیمت پر زمین خریدنے کے لیے ڈرایا۔ اس پر فرضی دستاویزات کے ذریعے زمین پر قبضہ کرنے اور غیر قانونی تعمیرات کرنے کا بھی الزام ہے۔

اس کی گرفتاری کے بعد، سونا پپو کو گزشتہ منگل کو کولکاتا میں ای ڈی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ای ڈی نے دعویٰ کیا کہ شانتنو سنہا وشواس، سونا پپو اور جئے کامدار نے ایک منظم گینگ تشکیل دیا تھا۔ عدالت نے سونا پپو کو 28 مئی تک ای ڈی کی تحویل میں دے دیاہے۔ تفتیشی ایجنسی اس سے مسلسل پوچھ گچھ کر رہی ہے اور ان معلومات کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

------

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande