
سلطان پور، 22 مئی (ہ س)۔ اترپردیش کے سلطان پور ضلع کے اکھنڈ نگر تھانہ علاقے میں پولیس کے ساتھ تصادم کے دوران جونپور کاایک بدنام گائے اسمگلر ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس برجنارائن نے جمعہ کو بتایا کہ اکھنڈ نگر پولیس نے آج صبح رائے پور گاو¿ں میں ملزم کی گھیرہ بندی کی۔ جواب میں اس نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔ پولیس ٹیم نے بھی اپنے دفاع میں جوابی فائرنگ کی جس سے ایک بدمعاش زخمی ہوگیا۔
پوچھ گچھ کے دوران، ملزم نے اپنا نام محمد انور ولد لال محمد ساکن پتیلا، کھٹہن تھانہ جونپور ضلع کے طور پر بتایا اور اس کی عمر 30 سال ہے۔ اس پر پہلے بھی گائے ذبح کرنے کا الزام ہے اور اس کے خلاف نصف درجن سے زیادہ دیگر مقدمات درج ہیں۔ اس کے قبضے سے 315 بور کا پستول اور ایک زندہ کارتوس برآمد ہوا۔ اسے علاج کے لیے اکھنڈ نگر سی ایچ سی بھیجا گیا ہے۔ امن و امان کی صورتحال معمول پر ہے۔ مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد