ڈی آر آئی نے شمال مشرقی علاقے میں 60 ہزار کلو گرام غیر ملکی سپاری ضبط کی، پانچ گرفتار
نئی دہلی، 22 مئی (ہ س)۔ ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) کی گوہاٹی زونل یونٹ نے شمال مشرقی علاقے میں اس ہفتے کے شروع میں کی گئی دو بڑی کارروائیوں میں تقریباً 60,000 کلو گرام اسمگل شدہ غیر ملکی سپاری ضبط کی ہے۔ وزارت نے جمعہ کو کہا کہ ا
سپاری


نئی دہلی، 22 مئی (ہ س)۔ ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) کی گوہاٹی زونل یونٹ نے شمال مشرقی علاقے میں اس ہفتے کے شروع میں کی گئی دو بڑی کارروائیوں میں تقریباً 60,000 کلو گرام اسمگل شدہ غیر ملکی سپاری ضبط کی ہے۔

وزارت نے جمعہ کو کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ غیر ملکی خشک سپاری میانمار سے میانمار میزورم سرحد کے ذریعے ہندوستان میں اسمگل کی جا رہی تھی۔ ڈی آر آئی نے مخصوص انٹیلی جنس کی بنیاد پر میزورم اور آسام میں کارروائیاں کیں۔

وزارت خزانہ نے کہا کہ اس آپریشن میں آسام رائفلز کی 38ویں بٹالین نے ڈی آر آئی کی مدد کی۔ ان کارروائیوں میں اب تک پانچ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ وزارت نے کہا کہ پڑوسی ممالک سے سپاری کی غیرقانونی درآمد سے مقامی سوپاری پروڈیوسروں کو شدید اقتصادی نقصان ہو رہا ہے اور سرحدی علاقوں میں اقتصادی سلامتی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande