دہلی ہائی کورٹ نے عمر خالد کو تین دن کی مشروط عبوری ضمانت دی
نئی دہلی، 22 مئی (ہ س)۔ دہلی ہائی کورٹ نے دہلی تشدد معاملہ کے ملزم عمر خالد کو تین دن کی عبوری ضمانت دے دی ہے۔ جسٹس پرتیبھا سنگھ کی سربراہی والی بنچ نے عمر خالد کو یکم جون سے 3 جون تک عبوری ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے عمر خالد کی یکم جو
عمر


نئی دہلی، 22 مئی (ہ س)۔ دہلی ہائی کورٹ نے دہلی تشدد معاملہ کے ملزم عمر خالد کو تین دن کی عبوری ضمانت دے دی ہے۔ جسٹس پرتیبھا سنگھ کی سربراہی والی بنچ نے عمر خالد کو یکم جون سے 3 جون تک عبوری ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے عمر خالد کی یکم جون کو صبح 7 بجے رہائی اور 3 جون شام 5 بجے تک جیل میں خودسپردگی کا حکم دیا۔ عدالت نے عمر خالد کو ایک لاکھ روپے جمع کرانے کی ہدایت کی۔ عدالت نے کہا کہ عمر خالد اپنی عبوری ضمانت کے دوران دہلی-این سی آر سے باہر سفر نہیں کریں گے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ عمر خالد اسپتال سے باہر نہیں جائیں گے اور اپنے ساتھ صرف ایک موبائل فون رکھیں گے۔

عمر خالد نے کڑکڑڈوما کورٹ کے 19 مئی کو عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کے حکم کو چیلنج کیا تھا۔ کڑکڑڈوما عدالت میں عمر خالد نے اپنے چچا کے انتقال کے بعد ان کے چہلم اور 2 جون کو اپنی والدہ کی سرجری سے پہلے اور بعد میں ان کے ساتھ رہنے کے لیے 15 دن کے لیے عبوری ضمانت کی درخواست کی تھی۔

کڑکڑڈوما عدالت نے کہا کہ عمر خالد کو پہلے عبوری ضمانت دی گئی تھی اور انہوں نے ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی نہیں کی تھی۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ انہیں ہر بار عبوری ضمانت دی جائے۔ کڑکڑڈوما کورٹ نے کہا کہ ان کے چچا کے چہلم میں شرکت اتنی ضروری نہیں ہے۔ انہیں اپنے چچا کی موت کے وقت ہی عبوری ضمانت مانگنی چاہیے تھی۔ چچا کی موت کے اتنے عرصے بعد ضمانت مانگنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande