بدمعاشوں کو پکڑنے گئی پولیس ٹیم پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں بدمعاش زخمی
بدمعاشوں کو پکڑنے گئی پولیس ٹیم پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں بدمعاش زخمی بدمعاشوں کو پکڑنے گئی پولیس ٹیم پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں بدمعاش زخمی کشن گنج، 21 مئی (ہ س)۔ بہار میں کشن گنج شہر کے صدر تھانہ علاقے میں فرینگ گولہ ریلوے کراسنگ واقع چو
جرائم پیشہ کو پکڑنے گئی پولیس ٹیم پر فائرنگ ، جوابی کارروائی میں بدمعاش زخمی


بدمعاشوں کو پکڑنے گئی پولیس ٹیم پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں بدمعاش زخمی

بدمعاشوں کو پکڑنے گئی پولیس ٹیم پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں بدمعاش زخمی

کشن گنج، 21 مئی (ہ س)۔ بہار میں کشن گنج شہر کے صدر تھانہ علاقے میں فرینگ گولہ ریلوے کراسنگ واقع چوہان بستی میں بدمعاشوں کو پکڑنے گئی پولیس ٹیم پر بدمعاشوں نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک بدمعاش زخمی ہوگیا جب کہ دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی۔

زخمی بدمعاش کی شناخت پون کمار عرف چنٹو ساکن رتورا رضلع کٹیہار کے طور پر ہوئی ہے۔ اسے پیر میں گولی لگی ہے۔ وہیں صدر تھانہ علاقہ کے سب انسپکٹر نتیش کمار شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ ڈی آئی او انچارج اور انسپکٹر مشتاق عالم کو بھی معمولی چوٹیں آئیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ وشال راج اور پولیس سپرنٹنڈنٹ سنتوش کمار پولیس فورس کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔ زخمی پولیس اہلکاروں اور بدمعاشوں کو علاج کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کے ارکان چوہان بستی میں جمع ہیں اور کسی بڑی واردات کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ تکنیکی تحقیقات کے بعد پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔ پولیس کو دیکھ کر بدمعاش فرار ہونے لگے۔ پولیس اوربدمعاش پون کمار عرف چنٹو کے درمیان فائرنگ شروع ہوگئی۔

بتایا جاتا ہے کہ گرفتاری کے دوران بدمعاش نے پولیس ٹیم پر حملہ کیا جس پر پولیس نے اپنے دفاع میں جوابی فائرنگ کی جس سے بدمعاش اور دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ ایس پی سنتوش کمار نے بتایا کہ پولیس کو بدمعاشوں کے جمع ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ کارروائی کے دوران فائرنگ ہوئی جس میں دو پولیس اہلکار اور ایک بدمعاش زخمی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے اپنے دفاع میں گولی چلائی۔ تفتیش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande