ٹی بی سے پاک ہندوستان کے لیے ملک میں دنیا کی سب سے بڑی جانچ مہم چل رہی ہے: نڈا
نئی دہلی، 21 مئی (ہ س)۔ مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود جگت پرکاش نڈا نے ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے موقع پر ایک تقریب میں کہا کہ بروقت جانچ ، جلد تشخیص اور علاج تک مساوی رسائی ایک مضبوط اور عوام پرمرکوز نظام صحت کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پھیپھڑوں کی
WHA-HEALTH-MINISTER-NADDA-TB-LUNG-HEALTH


نئی دہلی، 21 مئی (ہ س)۔ مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود جگت پرکاش نڈا نے ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے موقع پر ایک تقریب میں کہا کہ بروقت جانچ ، جلد تشخیص اور علاج تک مساوی رسائی ایک مضبوط اور عوام پرمرکوز نظام صحت کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پھیپھڑوں کی جانچ (اسکریننگ) صرف ٹیکنالوجی یا آلات تک محدود نہیں ہے، بلکہ یہ زندگیاں بچانے، مصائب کو کم کرنے اور صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے بارے میں ہے۔

مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے یہاں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے دوران منعقدہ ”وزارتی نقطہ نظر: پھیپھڑوں کی صحت کی جانچ“ پروگرام میں شرکت کی۔ اس تقریب کا اہتمام اسٹاپ ٹی بی پارٹنرشپ کے ذریعہ کیا گیا تھا اور اس میں ہندوستان، جاپان، فلپائن اور زیمبیاشریک مہتم ہیں۔

نڈا نے کہا کہ ہندوستان نے تپ دق کے خاتمے کے قومی پروگرام (این ٹی ای پی)اور ٹی بی سے پاک ہندوستان کے وژن کے تحت دنیا کی سب سے بڑی جانچ اور تشخیص کی مہم کو نافذ کیا ہے۔ گھر گھر جانچ ، موبائل جانچ ٹیمیں، کمیونٹی مہمات اور زیادہ خطرات والے علاقوں میں خصوصی مہم چلائی جارہی ہے۔ جے پی نڈا نے کہا کہ ہندوستان نے جدید تشخیصی ٹکنالوجیوںبشمول مالیکیولر ٹیسٹنگ پلیٹ فارم، ڈیجیٹل چیسٹ ایکسرے سروس، اے آئی پر مبنی تشریحی ٹولز، ہینڈ ہیلڈ اسکریننگ ڈیوائسزاور غیر مرکوز جانچ کے نظام کو نمایاں طور پر وسعت دی ہے ۔ ان کا مقصد تشخیص میں تاخیر خاص طور پر دور دراز اور غیر محفوظ علاقوں میں،کو کم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف تشخیص ہی کافی نہیں ہے بلکہ غذائیت سے متعلق معاونت، علاج کی پابندی، سماجی تحفظ اور کمیونٹی کی مدد بھی ضروری ہے۔ ٹی بی سے پاک ہندوستان مہم کے ذریعے، شہری، ادارے، کارپوریٹس اور معاشرے ٹی بی کے مریضوں اور ان کے خاندانوں کی مدد کے لیے مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی بی فری انڈیا ایپ میں خوشی نامی ایک اے آئی پر مبنی کثیر لسانی چیٹ بوٹ شامل ہے، جو علامات، حقوق اور قریب ترین جانچ مراکز کے بارے میں حقیقی وقت کی معلومات فراہم کرتا ہے۔

عالمی تعاون پر زور دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ کوئی بھی ملک پھیپھڑوں کی جانچ اور ٹی بی کے خاتمے کے چیلنجوں کا تنہا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے بین الاقوامی ترجیحات میں پھیپھڑوں کی جانچ کو یونیورسل ہیلتھ کوریج فریم ورک میں شامل کرنے،کفایتی تشخیصی ٹیکنالوجیز تک رسائی میں اضافہ کرنے، بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط بنانے، اختراع اور گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے اور پائیدار مالیاتی بندوبست کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande