انوکول رائے کو سری لنکا کی سہ رخی سیریز کے لیے انڈیا اے ٹیم میں شامل کیا گیا
نئی دہلی ، 21 مئی ( ہ س)۔ آل راؤنڈر انوکول رائے کو سری لنکا کی آئندہ سہ رخی سیریز کے لیے انڈیا اے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ مردوں کی سلیکشن کمیٹی نے انہیں ہرش دوبے کی جگہ نامزد کیا ہے ۔ ہرش دوبے کو پہلی بار افغانستان کے خلاف آئی ڈی ایف سی فرسٹ ب
انوکول رائے کو سری لنکا کی سہ رخی سیریز کے لیے انڈیا اے ٹیم میں شامل کیا گیا


نئی دہلی ، 21 مئی ( ہ س)۔ آل راؤنڈر انوکول رائے کو سری لنکا کی آئندہ سہ رخی سیریز کے لیے انڈیا اے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ مردوں کی سلیکشن کمیٹی نے انہیں ہرش دوبے کی جگہ نامزد کیا ہے ۔ ہرش دوبے کو پہلی بار افغانستان کے خلاف آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک ہوم سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے ۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے یہ اطلاع دی ۔

سہ رخی سیریز 9 سے 21 جون تک سری لنکا کے شہر دمبولا میں کھیلی جائے گی ۔ سری لنکا اے ، انڈیا اے اور افغانستان اے ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے ۔

انڈیا اے ٹیم کی کپتانی تلک ورما کریں گے ، جبکہ ریان پراگ کو نائب کپتان نامزد کیا گیا ہے ۔

سری لنکا کے خلاف سہ رخی سیریز کے لیے بھارت اے اسکواڈ:

تلک ورما (کپتان)، پریانش آریہ، ویبھو سوریاونشی، ریان پراگ (نائب کپتان)، آیوش بدونی، نشانت سندھو، سوریانش شیڈگے، پربھسمرن سنگھ (وکٹ کیپر)، کمار کشاگرا (وکٹ کیپر)، وپراج نگم، یش ٹھاکر، یُودھُویرسنگھ، انشل کمبوج، ارشد خان اور انوکول رائے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande