آئی پی ایل 2026: کارتک تیاگی پرپل کیپ کی دوڑ میں پانچویں نمبر پر پہنچے، بھونیشور کمار ٹاپ پر برقرار
نئی دہلی، 21 مئی (ہ س)۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) اور ممبئی انڈینز (ایم آئی) جیسی بڑی ٹیموں کے لیے اس سیزن کوئی بلے باز یا گیندباز مسلسل سرخیوں میں نہیں رہا، لیکن اب کے کے آر کے تیز گیند باز کارتک ت
کے کے آر کے کپتان اجنکیا رہانے سے ہاتھ ملاتے کارتک تیاگی


نئی دہلی، 21 مئی (ہ س)۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) اور ممبئی انڈینز (ایم آئی) جیسی بڑی ٹیموں کے لیے اس سیزن کوئی بلے باز یا گیندباز مسلسل سرخیوں میں نہیں رہا، لیکن اب کے کے آر کے تیز گیند باز کارتک تیاگی نے شاندار کارکردگی کی بدولت پرپل کیپ کی ریس میں بڑی چھلانگ لگا دی ہے۔

ممبئی انڈینز کے خلاف میچ میں کارتک تیاگی نے 2 وکٹیں حاصل کر کے پرپل کیپ کے پوائنٹس ٹیبل میں پانچواں مقام حاصل کر لیا۔ انہوں نے تلک ورما کی اہم وکٹ لی، جبکہ اننگز کی آخری گیند پر دیپک چاہر کو آوٹ کر کے سیزن میں اپنی وکٹوں کی تعداد 18 تک پہنچا دی۔

سیزن کے آغاز میں کارتک تیاگی کی کارکردگی اتنی جاندار نہیں رہی تھی، لیکن اب وہ کے کے آر کے لیے مسلسل میچ جتاو گیند بازی کر رہے ہیں۔ کولکاتا نے گزشتہ سات میچوں میں چھ فتوحات درج کر کے پلے آف کی امیدیں مضبوط کر لی ہیں۔

پرپل کیپ کی ریس میں رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) کے بھونیشور کمار 24 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔ گجرات ٹائٹنز (جی ٹی) کے کاگیسو رباڈا 21 وکٹیں لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے انشل کمبوج 20 وکٹوں کے ساتھ تیسرے مقام پر ہیں، جبکہ راجستھان رائلز (آر آر) کے جوفرا آرچر اور کارتک تیاگی دونوں کی 18-18 وکٹیں ہیں۔ تاہم بہتر اکانومی ریٹ (9.14) کی وجہ سے آرچر چوتھے اور تیاگی پانچویں نمبر پر ہیں۔ تیاگی کی اکانومی 9.42 رہی ہے۔

دوسری طرف، کے کے آر کے تجربہ کار اسپنر سنیل نرائن نے ممبئی کے خلاف 1 وکٹ لے کر صرف 13 رن دیے۔ ان کے نام اس سیزن میں 14 وکٹیں ہیں، لیکن 6.40 کی اکانومی کے ساتھ وہ اس سیزن کے سب سے کفایتی گیند باز بنے ہوئے ہیں۔

اورنج کیپ کی دوڑ میں بدھ کو کوئی بڑی تبدیلی دیکھنے کو نہیں ملی۔ کے کے آر کے انگکرش رگھونشی فیلڈنگ کے دوران زخمی ہونے کی وجہ سے بلے بازی نہیں کر سکے، جبکہ ممبئی انڈینز کے ریان ریکلٹن صرف 6 رن ہی بنا سکے۔

راجستھان رائلز کے ویبھو سوریاونشی 579 رنوں کے ساتھ ٹاپ پر برقرار ہیں۔ لکھنو سپر جائنٹس کے مچل مارش 563 رن بنا کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

سن رائزرز حیدرآباد کے ہینرک کلاسن 555 رن لے کر تیسرے نمبر پر ہیں، جبکہ گجرات ٹائٹنز کے سلامی بلے باز بی سائی سدرشن (554) اور شبھمن گل (552) بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande