کے کے آر کے خلاف شکست کے بعد ہاردک پانڈیا نے کہا۔ اگر تلک یا میں کچھ دیر ٹھہرتے تو ہم میچ جیت سکتے تھے
کے کے آر کے خلاف شکست کے بعد ہاردک پانڈیا نے کہا۔ اگر تلک یا میں کچھ دیر ٹھہرتے تو ہم میچ جیت سکتے تھے کولکاتا، 21 مئی (ہ س)۔ ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے خلاف ہارنے کے بعد اعتراف کیا کہ ان کی ٹیم نے تقر
میچ


کے کے آر کے خلاف شکست کے بعد ہاردک پانڈیا نے کہا۔ اگر تلک یا میں کچھ دیر ٹھہرتے تو ہم میچ جیت سکتے تھے

کولکاتا، 21 مئی (ہ س)۔ ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے خلاف ہارنے کے بعد اعتراف کیا کہ ان کی ٹیم نے تقریباً 20 رن کم بنائے۔ ہاردک کا خیال ہے کہ اگر وہ یا تلک ورما تھوڑی دیر کریز پر رہتے تو ممبئی کے پاس میچ جیتنے کا بہتر موقع ہوتا۔ ممبئی انڈینز کی ٹیم پاور پلے میں ہی4 وکٹوں پر 46 رن گنواچکی تھی۔ پوری اننگز میں ٹیم کی آٹھ شراکتوںمیں سے چھ 20 رن سے کم تھیں۔ ممبئی نے 147 رن بنائے، جس کا تعاقب کے کے آرنے سات گیندیں باقی رہ کرکر لیا۔

میچ کے بعد ہاردک پانڈیا نے کہا، ہم تقریباً 20 رن سے پیچھے رہ گئے، ہم نے پاور پلے میں کافی وکٹیں گنوائیں۔ اگر تلک ورما یا میں تھوڑی دیر تک بلے بازی کرتے اور دو اچھی شراکت داری کرتے تو ہم مزید 15 سے 20 رن جوڑ سکتے تھے۔ تب ہمارے پاس میچ جیتنے کا اچھا موقع ہوتا۔ ہاردک اور تلک دونوں درمیانی اوورمیں سست تھے۔ ہاردک نے 27 گیندوں پر 26 رن بنائے، جب کہ تلک ورما نے 32 گیندوں پر 20 رن بنائے۔ یہ اننگز کے لیے آئی پی ایل کی تاریخ کے بدترین اسٹرائیک ریٹ میں سے ایک تھا جہاں نمبر 5 اور 6 بلے بازوں نے کم از کم 20 گیندیں کھیلی ہوں۔

کولکاتا کی پچ کے بارے میں ہاردک نے کہا کہ وہ ایسی وکٹ پر کھیلنا پسند کرتے ہیں جہاں گیند بازوں کو بھی مدد ملے۔ انہوں نے کہا، مجھے ایسی وکٹ پر کھیلنے میں کوئی دقت نہیں جو گیند بازوں کو کچھ مدد فراہم کرتی ہو۔ آئی پی ایل اب کافی بلے باز ی کے موافق ہو گیا ہے اور گیند باز اکثرخود کو بے بس محسوس کرتے ہیں۔ آج کی وکٹ نے گیند بازوں کی مدد کی، بلے بازوں کو اچھی کرکٹ کھیلنے اور رن بنانے پر مجبور کیا۔ میں اس طرح کے چیلنج سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔

تاہم کم اسکور کے باوجود ممبئی واپسی کر سکتا تھا۔ کے کے آر نے نو اوور میں 3 وکٹ پر 73 رن بنائے تھے، لیکن پھر ممبئی نے دو آسان کیچ چھوڑے۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے روومین پاول اور منیش پانڈے نے 64 رنوںکی میچ وننگ شراکت قائم کی۔ فیلڈنگ کی غلطیوں پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ہاردک نے کہا، میں نہیں جانتا کہ فیلڈنگ میں کیا خرابی ہو رہی ہے۔ ہماری فیلڈنگ پورے سیزن میں خراب رہی ہے۔ ہم نے بہت سے کیچ چھوڑے ہیں۔ اگر آپ میچ جیتنا چاہتے ہیں تو ہر موقع سے فائدہ اٹھانا ضروری ہے، یہاں تک کہ آدھے مواقع بھی۔ لیکن جب آپ ایسے کیچ چھوڑتے ہیں جو میچ کو بدل سکتے ہیں، تو آپ ہمیشہ پیچھے رہ جاتے ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande