وزیر اعظم نے اپنے غیر ملکی دورے کے دوران عالمی رہنماؤں کو فن، ورثے اورکھانے پینے کی اشیا کے تحائف پیش کیے
نئی دہلی، 21 مئی (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی اپنا پانچ ممالک کا دورہ متحدہ عرب امارات، ہالینڈ، سویڈن، ناروے اور اٹلی مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ 15-20 مئی تک اپنے حالیہ غیر ملکی دوروں کے دوران عالمی رہنماو¿ں کو منفرد تحائف پیش کیے
وزیر اعظم نے اپنے غیر ملکی دورے کے دوران عالمی رہنماؤں کو فن، ورثے اورکھانے پینے کی اشیا کے تحائف پیش کیے


نئی دہلی، 21 مئی (ہ س)۔

وزیر اعظم نریندر مودی اپنا پانچ ممالک کا دورہ متحدہ عرب امارات، ہالینڈ، سویڈن، ناروے اور اٹلی مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ 15-20 مئی تک اپنے حالیہ غیر ملکی دوروں کے دوران عالمی رہنماو¿ں کو منفرد تحائف پیش کیے جو ہندوستان کے بھرپور فنکارانہ ورثے، کاریگری اور روایتی کھانوں کی نمائش کرتے ہیں۔ یہ تحائف نہ صرف ہندوستان کے ثقافتی تنوع کو ظاہر کرتے ہیں بلکہ متعلقہ ممالک کے ساتھ گہرے دو طرفہ اور تاریخی تعلقات کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے اطالوی صدر سرجیو میٹیریلا کو آگرہ کے کاریگروں کے ذریعہ تیار کردہ ماربل کی جڑائی کا ایک باکس پیش کیا۔ اس میں بھارت رتن پنڈت بھیمسین جوشی اور ایم ایس سبو لکشمی کے گانے سے جڑی سی ڈی ہے جبکہ و زیر اعظم جارجیا میلونی کو آسام کی ایک موگا ریشم کی شال (ہندوستان کا سنہری ریشم اپنی قدرتی سنہری چمک کے لیے مشہور ہے) اور شیروئی للی سلک اسٹال (منی پور کے نایاب شیروئی للی پھول سے متاثر، جو اطالوی نشاة ثانیہ کے فن میں پاکیزگی کی علامت ہے) تحفے میں پیش کی ۔

انہوں نے ہالینڈ کے بادشاہ ولیم الیگزینڈر کو جے پور کی بلیو پوٹری (جی آئی-ٹیگڈ) پیش کی، یہ روایتی سیرامک آرٹ ہے جو کوارٹج پاو¿ڈر اور شیشے کے مرکب سے بنایا گیا ہے، جو نیدرلینڈ کے ڈیلفٹ بلیو پوٹری کے ساتھ ثقافتی تعلق کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے نیدرلینڈ کی ملکہ میکسیما کو مینا کاری اور کندن کی بالیاں بھی تحفے میں دیں۔ یہ بالیاں راجستھان کی شاہی روایات سے جڑے متحرک رنگوں اور سونے کے ورق میں جڑے جواہرات لگائے گئے ہیں ۔ڈچ شاہی خاندان کے اعزاز میں اس میں نارنجی اور نیلے رنگوں کا خصوصی انتخاب کیا گیا ۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم روب جیٹین کو مچھلی کے شکل والی مدھو پنی کی پینٹنگ (جی آئی یگ ) تحفے میں دی جو متھلا علاقے کی لوک فن پر مبنی مچھلی کے نقش کو دکھایا گیا ہے۔ اس میں مچھلی کی روایتی شکل شامل ہے۔

اوڈیشہ سے ناروے کی ملکہ کو ان کے اعزاز میں کھجور کی پتی پتچتر (تلہ پتچتر) پیش کی۔ کھجور کے پتوں کے پیچیدہ نقش و نگار نورڈک لوک اور ہاتھ سے پینٹ آرٹ کی روایات کے مطابق ہیں۔ ناروے کے ولی عہد کو سورج اور چاند کی قلم کاری پینٹنگ پیش کی۔

ناروے کے وزیر اعظم کو ایک خشک آرکڈ پینٹنگ اور پیپر ویٹ پیش کیا گیا، جو ملک کی پہلی نامیاتی ریاست سکم کی وادیوں سے جمع کیے گئے اصلی آرکڈز اور فرنز سے تیار کیا گیا تھا۔ ناروے کے بادشاہ کو چاندی کی ایک پیچیدہ کشتی کا ماڈل (ترکاسی) پیش کیا گیا، جو کٹک سے 500 سال پرانا چاندی کی جالی کا کام ہے، جو اڈیشہ کی تاریخی سمندری تجارت اور بادشاہ ہیرالڈ پنجم کی کشتی رانی (اولمپک) کی تاریخ کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر متعلقہ ممالک کے سربراہان کو بھی ہندوستان کے روایتی اور ثقافتی تحفے پیش کئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande