
امپھال، 21 مئی (ہ س)۔ منی پور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کی گئی کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد اور جنگجووں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ منی پور پولیس ہیڈکوارٹر کی طرف سے آج دی گئی سرکاری معلومات کے مطابق، 20 مئی کو منی پور پولیس نے جنگجو تنظیم یو این ایل ایف (پی) کے دو ارکان کو لمڈھینگ،
مغربی امپھال سے گرفتار کیا۔ ان کی شناخت آرمبم ٹامٹوم (29) ساکن ہیبونگ پوکپی مائی لیکائی، لامسانگ، امپھال ویسٹ اور ہیسنام تھامس ساکن میانگ امپھال کوکچائی کے طور پر کی گئی ہے۔ ان کے پاس سے ایک انساس ایل ایل جی، تین میگزین اور 14 زندہ کارتوس برآمد ہوئے۔
اسی دن، منی پور پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا، جن میں ایک میانمار شہری بھی شامل ہے۔انہیں چورا چاند پور ضلع کے سنگنگٹ تھانہ علاقے میں نیشنل ہائی وے 102بی بی کے کنارے سنگنگٹ سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد کی شناخت میانمار کے فیمول گاوں کے رہنے والے کھپسیان کھائی وولنام (31) اور چوراچاند پور ضلع کے سوانگدائی گاوں کے رہنے والے دوکھنلال تھانگسنگ (34) کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کے پاس سے ایک کینبو بائیک اور مبینہ طور پر براون شوگر سے بھرے 55 صابن کے ڈبے ضبط کیے گئے، جن کا وزن تقریباً 2.127 کلو گرام تھا۔
20 مئی کو منی پور پولیس نے امپھال مشرقی ضلع میں ایرل بنگ پولیس اسٹیشن چوکی پر تلاشی اور ضبطی کی کارروائی کے دوران دو افراد کو گرفتار کیا۔ ان کی شناخت یامبم سدھیر سنگھ عرف سدانند (20) ساکن لورمبم ممنگ لیکائی، تھوبل ضلع اور تھونگم بشال سنگھ عرف اموجاو (26)،ساکن تابونگ کھوک مکھا لیکائی، تابونگ کھوک، امپھال مغربی ضلع کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کے قبضے سے تقریباً 3.3 کلو گرام خام چرس (مشتبہ)، ایک ہونڈا ایکٹیوا (ایم این-06ایس ایچ-7426)، ایک اسٹونر ایم سی (ایم این-01وائی-6799) اور دو موبائل فون برآمد ہوئے۔
اسی دن، سیکورٹی فورسز نے ضلع ٹینگنوپل کے تحت مورہ تھانے کے علاقے میں بین الاقوامی سرحدی ستون نمبر 72 اور 73 کے جنرل ایریا میں سرچ آپریشن کیا اور ایک ایس ایل آر رائفل، ایک 9 ایم ایم پستول (میگزین کے ساتھ)، چار ریڈیو سیٹ، ایک ریڈیو سیٹ چارجر اور چار آئی ای ڈیز برآمد کیں جن کو موقع پر ہی تباہ کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ 19 مئی کو سیکورٹی فورسز نے ایک فعال پریپاک (وی سی) بھرتی کرنے والے کو گرفتار کیا۔ لیشرام سرجیت میتی عرف نانو (29) جو کہ اصل میں مویرانگ کھنو مکھا لیکئی، بشنو پور ضلع کا رہنے والا ہے، جو اس وقت امپھال مشرقی ضلع کے متائی مائی لیکئی میں رہتا ہے، کو امپھال مشرقی ضلع کے ہینگانگ پولیس اسٹیشن کے تحت منتری پوکھری علاقے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے پاس سے ایک موبائل فون ضبط کیا گیا۔
امپھال مشرقی ضلع کے خواتین پولیس اسٹیشن میں درج جنسی زیادتی کیس کی تحقیقات کے بعد، ملزم صداف (26) کو 19 مئی کو امپھال مشرقی ضلع کے چیکون آٹو پارکنگ علاقے سے گرفتار کیا گیا ۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی