منی پور میں 67 ہتھیار اور بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد، چار عسکریت پسند گرفتار
امپھال، 21 مئی (ہ س)۔ منی پور پولیس اور مشترکہ سیکورٹی فورسز نے ریاست میں غیر قانونی ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 67 ہتھیار اور بڑی مقدار میں گولہ بارود ضبط کیا ہے۔ کارروائی کے دوران کالعدم عسکریت پسند تنظیم یو این ایل ایف
Manipur-Militants-Arrest-Weapons-Ammunition-Recove


Manipur-Militants-Arrest-Weapons-Ammunition-Recove


Manipur-Militants-Arrest-Weapons-Ammunition-Recove


امپھال، 21 مئی (ہ س)۔ منی پور پولیس اور مشترکہ سیکورٹی فورسز نے ریاست میں غیر قانونی ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 67 ہتھیار اور بڑی مقدار میں گولہ بارود ضبط کیا ہے۔ کارروائی کے دوران کالعدم عسکریت پسند تنظیم یو این ایل ایف (پی ) سے منسلک چار مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔

جمعرات کو جاری ہونے والے ایک پولیس بیان کے مطابق 20 مئی کو سیکورٹی ایجنسیوں کو لامشانگ کے علاقے میں چوری شدہ اسلحہ اور گولہ بارود فروخت کرنے کی کوششوں کے بارے میں مصدقہ اطلاعات موصول ہوئیں۔ جس کے بعد آج لامشانگ تھانے کے علاقے لامدینگ میں خصوصی مہم چلائی گئی ۔

مہم کے دوران، سیکورٹی فورسز نے یواین ایل ایف (پی ) کے دو سرگرم کارکنوں کو - ہیشنام تھامس سنگھ (29) جو مایانگ امپھال کوکچائی کا رہنے والا ہے اور ارامبام ٹومٹام سنگھ (29) جو لامشانگ ہیبونگ پوکپی میائی لیکائی کا رہائشی ہے، گرفتار کیا۔ ان کے قبضے سے ایک انساس لائٹ مشین گن (ایل ایم جی )، تین انساس ایل ایم جی میگزین اور 14 زندہ کارتوس برآمد ہوئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے کچھ ساتھیوں نے آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں فائرنگ کا مختصر تبادلہ ہوا۔ اس کے بعد ننگتھوجام راکیش سنگھ اور چنگاکھام مہیش سنگھ نامی دیگر دو افراد کو سیکورٹی فورسز پر حملہ کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔

ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران، گرفتار ملزمان نے مبینہ طور پر یو این ایل ایف (پی ) کے خود ساختہ لانس کارپورل نورم بیجوئے عرف ماچا کی ہدایات پر ہتھیار فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ دوران تفتیش ان کے لوٹے ہوئے اسلحہ اور گولہ بارود کی فروخت میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ملزمین سے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر منی پور پولیس، آسام رائفلز اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے لامڈینگ میں مبینہ غیر قانونی یو این ایل ایف (پی ) کیمپ کا محاصرہ اور تلاشی کی کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران 29 ہتھیار برآمد ہوئے جن میں اے کے سیریز کی رائفلز، ایم سیریز کی رائفلیں، پستول اور دیگر اسلحہ شامل ہے۔

21 مئی کو ایک بعد کی کارروائی میں، سیکورٹی فورسز نے 38 اضافی ہتھیار اور بھاری فوجی سازوسامان برآمد کیا۔ قبضوں میں اے کے سیریز کی رائفلیں، ایم سیریز کی رائفلیں، اسنائپر رائفلیں، کاربائن، شاٹ گن، مارٹر، آر پی جی 7 لانچرز، ڈرون شکن جیمرز، اور بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد شامل تھا۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ چوری شدہ یا غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے کے بارے میں کسی بھی قسم کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں۔ پولیس نے کہا کہ ریاست میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے عوام کا تعاون ضروری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande