
رانچی، 21 مئی ( ہ س)۔ جھارکھنڈ کے چیف الیکٹورل افسر کے روی کمار نے کہا کہ ریاست میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر) کا عمل 20 جون سے شروع کیا جا ئے گا۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ کوئی بھی اہل بھارتی شہری ووٹر لسٹ سے محروم نہ رہے۔ ہر گھر تک متعلقہ پولنگ بوتھ کے بی ایل او پہنچ کر ووٹروں کی تصدیق کریں گے۔
انہوں نے یہ بات جمعرات کو دھروہ میں واقع نرواچن سدن میں میڈیا نمائندوں کے لیے منعقد ایک روزہ اورینٹیشن پروگرام اور پریس کانفرنس کے دوران کہی۔
انہوں نے بتایا کہ ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی مہم کے تحت 20 جون سے 29 جون تک تیاری، تربیت اور ضروری پرنٹنگ کا کام کیا جائے گا۔ اس کے بعد 30 جون سے 29 جولائی تک بی ایل او گھر گھر جا کر ووٹروں کو گنتی فارم دیں گے اور تصدیق کریں گے۔
اس کے بعد ابتدائی ووٹر لسٹ 5 اگست کو جاری کی جائے گی۔ پھر 5 اگست سے 4 ستمبر اعتراضات درج کیے جا سکیں گے۔ نوٹس کی مدت اوراعتراضات کے حل کا عمل 3 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ ووٹر لسٹ کی آخری اشاعت 7 اکتوبر کو ہوگی۔
چیف الیکٹورل افسر نے کہا کہ ووٹر لسٹ کی جانچ کے دوران نئے ووٹروں کی درخواستیں اور اعتراضات بی ایل او کے ذریعے گھر گھر جا کر جمع کیے جائیں گے۔ جن ووٹروں سے بی ایل او کا رابطہ نہیں ہو پائے گا، ان کے لیے خصوصی کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی ووٹر کا نام بغیر سماعت کے فہرست سے نہیں ہٹایا جائے گا، اور لوگوں کو گمراہ کن خبروں پر دھیان نہ دینے کی صلاح دی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد