آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول برقرار: 24 گھنٹوں میں 26 بحری جہازوں کی آمد و رفت کا دعویٰ
تہران ،21مئی (ہ س )۔ ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 26 بحری جہازوں کی نقل و حرکت اس کی نگرانی اور اجازت سے ہوئی۔ایرانی حکام کے مطابق امریکی پابندیوں اور ایرانی بندرگاہوں کے محاصرے کے
آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول برقرار: 24 گھنٹوں میں 26 بحری جہازوں کی آمد و رفت کا دعویٰ


تہران ،21مئی (ہ س )۔

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 26 بحری جہازوں کی نقل و حرکت اس کی نگرانی اور اجازت سے ہوئی۔ایرانی حکام کے مطابق امریکی پابندیوں اور ایرانی بندرگاہوں کے محاصرے کے باوجود آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول برقرار ہے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام جہاز ایرانی بحریہ کے ساتھ رابطے اور اجازت کے بعد ہی سفر کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ایران کی خلیجی آبنائے اتھارٹی نے ایک نیا بحری نقشہ جاری کیا ہے جس میں مخصوص سمندری علاقے کو کنٹرول زون قرار دیا گیا ہے۔ایرانی حکام کے مطابق اس علاقے سے گزرنے والے جہازوں کے لیے ایران کی اجازت لینا لازمی ہو گا۔ادھر امریکہ اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت بحال کرنے سے متعلق مذاکرات تاحال تعطل کا شکار ہیں۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ کیا ہے تاہم ایران کو نئی فوجی کارروائی کی دھمکی بھی دی ہے۔ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ اگر دوبارہ جنگ مسلط کی گئی تو خطے میں مزید شدید ردِعمل سامنے آئے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande