
بلاس پور، 21 مئی (ہ س)۔ چھتیس گڑھ ہائی کورٹ نے کہاہےکہ او بی سی کے لیے مخصوص عہدوں پر معذور امیدواروں کو مقررہ حد سے زیادہصرف ان کی اہلیت کی بنیاد پر انتخاب کرنا قانونی طور پر غلط ہے۔ جسٹس راکیش موہن پانڈے کی سنگل بنچ نے جمعرات کو ریاستی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ میرٹ لسٹ کا جائزہ لے اور 90 دنوں کے اندر نئی میرٹ لسٹ تیار کرے۔
دراصل اس معاملے میں امیش کمار شریواس اور دیگر نے عرضی داخل کی تھی۔ درخواست میں کہا گیا کہ 9 مارچ 2019 کو ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن نے لیکچرار، اساتذہ اور اسسٹنٹ اساتذہ کی خالی آسامیوں کے لیے اشتہار جاری کیا۔ اس بھرتی کے عمل میں، او بی سی زمرے کے درخواست گزاروں نے بھی میرٹ لسٹ میں جگہ حاصل کی۔ تاہم، جب سلیکشن کمیٹی نے عارضی میرٹ لسٹ جاری کی تو او بی سی زمرہ کے لئے مخصوص عہدوں پر سات فیصد کی حد سے زیادہ معذور امیدواروں کا انتخاب کیا گیا، جس سے عام اوبی سی امیدواروں کے حقوق متاثر ہوئے۔
سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے کہا کہ انتخابی کمیٹی کی جانب سے اپنایا گیا عمل مکمل طور پر غلط تھا اور اس میں تمام زمروں کے امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم نہیں کیے گئے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی