
انڈیا انوویٹ 2026 کے تحت بنگلورو میں ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپس کا انویسٹر شوکیس کا انعقاد
نئی دہلی، 21 مئی (ہ س)۔ وزارت تعلیم نے ہند-فرانسیسی اختراعی سال 2026 کے تحت منعقد ہونے والے 'انڈیا انوویٹ 2026' پروگرام کی تیاریوں کے سلسلہ میں بنگلورو میں ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپس کے لیے ایک انویسٹر شوکیس کا انعقاد کیا۔ وزارت تعلیم نے انڈین وینچر اینڈ آلٹرنیٹ کیپٹل ایسوسی ایشن (آئی وی سی اے) کے تعاون سے منعقد ہونے والے اس ایونٹ کو انڈیا انوویٹ 2026 کے سرمایہ کار پلیٹ فارم کو مضبوط کرنے کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا۔ انڈیا انوویٹ 2026 کا فلیگ شپ ایونٹ فرانس کے شہر نیس میں 14 سے 16 جون تک منعقد ہوگا۔
اس تقریب میں 90 سے زائد سرمایہ کاروں نے شرکت کی، جو کہ 85 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ کی عالمی اثاثہ جات کے انتظام کی صلاحیت کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان میں نمایاں سرمایہ کار ادارے ایکس وی پارٹنرس،اکسیل، بیسیمر وینچرپارٹنرس، برٹیلسمین انڈیا انویسٹمنٹ، اوانا کیپٹل، بلوم وینچرس، کالاری کیپٹل، چراٹے وینچرس، 360 ون اسیٹ، اویندوس کیپٹل ، بی کیپٹل، اوشکارکیپٹل،سونی انوویشن فنڈاور اومنیوور شامل ہیں۔
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں جوائنٹ سکریٹری سومیا گپتا نے کہا کہ انڈیا انوویٹز پہل کا اعلان وزیر اعظم نریندر مودی نے 17 فروری کو انڈیا فرانس انوویشن ایئر کے افتتاح کے موقع پر فرانسیسی صدر کی موجودگی میں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہل ہندوستانی ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپس کو طویل مدتی سرمایہ کاری اور شراکت داری کے ساتھ عالمی سطح پر مربوط کرنے کے لیے ایک منظم پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے۔
اس تقریب میںا سپیس اینڈ لانچ سسٹم، الیکٹرک ایوی ایشن، ڈیفنس اینڈ پروپلشن، سیمی کنڈکٹرز، 5 جی/6 جی، کوانٹم کمپیوٹنگ، بایوٹیکنالوجی، ریجنریٹیو میڈیسن، خواتین کی صحت، ایگری بایوٹیک، کلین انرجی، ایڈوانس مینوفیکچرنگ، آبی اور سمندری اور ہیلتھ ڈیجیٹل روبوٹکس جیسے شعبوں میں اسٹارٹ اپس کی جانب سے پرزنٹیشن پیش کی گئیں۔ ہر اسٹارٹ اپ کو 10 منٹ کی پریزنٹیشن اور سرمایہ کاروں کے ساتھ پانچ منٹ کی بات چیت کاموقع دیا گیا۔
تقریب کے دوران، متعدد سرمایہ کاروں نے اسٹارٹ اپس اور ممکنہ سرمایہ کاری کے ساتھ مزید بات چیت میں دلچسپی ظاہر کی۔ وزارت کے مطابق، انڈیا انوویٹ 2026 کے تحت اس طرح کے کئی خصوصی پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں، جس کا مقصد ہندوستانی تحقیق پر مبنی ڈیپ ٹیک کمپنیوں کو عالمی منڈیوں، سرمایہ کاروں اور صنعت سے جوڑنا ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی