
نئی دہلی، 21 مئی (ہ س)۔ ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے مہاراشٹر، گجرات، دہلی اور مغربی بنگال میں ای- سگریٹ اسمگل کرنے والے گروہ کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 120 کروڑ روپے کی مالیت کے تین لاکھ ای -سگریٹ/ویپس ضبط کیے ہیں۔
وزارت خزانہ نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ ممنوعہ نیکوٹین مصنوعات کی غیر قانونی درآمد کے خلاف ایک بڑے کارروائی میں، ڈی آر آئی نے گزشتہ چند دنوں میں مہاراشٹر، گجرات، دہلی اور مغربی بنگال میں کئی بندرگاہوں، ہوائی اڈوں اور آئی سی ڈی (انفارمیشن کنٹرول سینٹرز) پر چلائی گئی اپنی مہم میں بڑے پیمانے پر ای- سگریٹ (ویپس) کی اسمگلنگ کے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔
وزارت کے مطابق، مخصوص انٹیلی جنس کی بنیاد پر، ڈی آر آئی نے متعدد مشکوک درآمدی کھیپ کی نشاندہی کی، ان کا سراغ لگایا اور ضبط کیا جن کا کسٹم معائنہ سے بچنے کے لیے غلط اعلان کیا گیا تھا۔ تفصیلی چھان بین کے نتیجے میں تقریباً تین لاکھ الیکٹرانک سگریٹ/ مختلف برانڈز، ذائقوں اور خصوصیات کے ویپس ضبط کیے گئے، جن کی مالیت 120 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ یہ ممنوعہ ای سگریٹ چین سے منگوائے گئے تھے اور انہیں فرنیچر اور میٹل چیئر پارٹس جیسی اشیاء میں چھپا کر درآمد کیا گیا تھا۔
الیکٹرانک سگریٹ اور تمام الیکٹرانک نیکوٹین ڈیلیوری سسٹمز (اینڈز) ہندوستان میں ممنوع ہیں الیکٹرانک سگریٹ (پیداوار، تیاری، درآمد، برآمد، نقل و حمل، فروخت، تقسیم، ذخیرہ اور اشتہارات) ایکٹ، 2019 کے تحت، جو عوام کی صحت کو نقصان پہنچانے اور اسے روکنے کے لیے نافذ کیا گیا ہے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد