
امرتسر، 21 مئی (ہ س)۔ کاؤنٹر انٹیلی جنس (سی آئی) نے دو بھائیوں کو گرفتار کرکے منشیات اور غیر قانونی ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے ماڈیول کا پردہ فاش کیا ہے۔ ان کے قبضے سے 5.5 کلو گرام ہیروئن، چار پستول اور 10 زندہ کارتوس برآمد ہوئے ہیں ۔
پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) گورو یادو نے جمعرات کو بتایا کہ اجنالہ (امرتسر) کے روکھے گاو¿ں کے رہنے والے بوبی سنگھ اور ہرجیت سنگھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس ٹیموں نے منشیات اور اسلحہ برآمد کرنے کے علاوہ ان کی کالے رنگ کی موٹر سائیکل بھی ضبط کر لی ہے ۔
ڈی جی پی گورو یادو نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ گرفتارکئے گئے دونوں بھائی سرحد پار سے اسمگلروں کے ساتھ رابطے میں تھے اور انہیں اسلحہ اور گولہ بارود کی کھیپ ملی تھی، جسے ریاست میں آگے سپلائی کیا جانا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ بوبی سنگھ کے اقبالیہ بیان کی بنیاد پر گاؤں بھاکھا تارہ سنگھ سے 5.5 کلو گرام ہیروئن بھی برآمد کی گئی۔ جی پی نے کہا کہ نیٹ ورک کے آگے پیچھے روابط قائم کرنے اور ماڈیول کے دیگر ارکان کی شناخت کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد