
کاٹھمنڈو، 21 مئی (ہ س)۔
بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے نیپال کے مشہور پشوپتی ناتھ مندر کو 40 کلو صندل کی لکڑی پیش کی۔ چندن کو مندر کی روزانہ کی پوجا میں استعمال کرنے کے لیے چیف پجاری گنیش بھٹ کی موجودگی میں حوالے کیا گیا۔
پشوپتی ناتھ مندر کے چیف پجاری (مول بھٹ) نے بتایا کہ بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے مندر میں روزانہ کی پوجا کے لیے 40 کلو صندل کی لکڑی عطیہ کی تھی۔ اس چندن کی لکڑی کو وزیر داخلہ شاہ نے پشوپتی ایریا ڈیولپمنٹ فنڈ میں منتقل کیا تھا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اس سے قبل پچھلے کئی سالوں سے پشوپتی ناتھ مندر میں چندن کی لکڑی بھیج چکے ہیں۔ وزیر اعظم بننے کے بعد 2014 میں پہلی بار نیپال کا دورہ کرنے والے وزیر اعظم مودی نے 50 کلو صندل کی لکڑی پیش کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ