قبرص کے صدر 20 سے 23 مئی تک ہندوستان کا دورہ کریں گے
نئی دہلی، 20 مئی (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر قبرص کے صدر نیکوس کرسٹوڈولائڈس 20 سے 23 مئی تک ہندوستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ان کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا، جس میں قبرص کے وزیر خارجہ ڈاکٹر کونسٹنٹینوس کومبوس، وزیر ٹرانسپورٹ، موا
دورہ


نئی دہلی، 20 مئی (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر قبرص کے صدر نیکوس کرسٹوڈولائڈس 20 سے 23 مئی تک ہندوستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ان کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا، جس میں قبرص کے وزیر خارجہ ڈاکٹر کونسٹنٹینوس کومبوس، وزیر ٹرانسپورٹ، مواصلات اور تعمیرات الیکسس وافیڈس ، اعلیٰ نمائندے اور کاروباری اداروں کے اعلیٰ حکام شامل ہیں۔

وزارت خارجہ نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ صدر کرسٹوڈولائڈس کا صدر رہتے ہوئے یہ پہلا ہندوستان کا دورہ ہوگا۔ یہ دورہ گزشتہ سال 16-15 جون کو وزیر اعظم مودی کے قبرص کے دورے کے ایک سال کے اندر ہورہا ہے۔ یہ دورہ دو دہائیوں سے زائد عرصے میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا قبرص کا پہلا دورہ تھا۔

یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب قبرص کے پاس یورپی یونین کی کونسل کی صدارت ہے، جس سے اس کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

دورے کے دوران، وزیر اعظم مودی اور صدر کرسٹوڈولائڈس تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، تعلیم، ثقافت، نقل و حرکت، دفاع اور سلامتی، مصنوعی ذہانت (اے آئی)، فن ٹیک، اختراع اور تحقیق جیسے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دونوں رہنما کثیر الجہتی فورمز میں تعاون سمیت علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات کریں گے۔

وزیر اعظم مودی صدر جمہوریہ کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔ صدر کرسٹوڈولائڈز صدرجمہوریہ دروپدی مرمو سے بھی ملاقات کریں گے، جو ان کے اعزاز میں ایک سرکاری ضیافت کی میزبانی کریں گی۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر بھی قبرص کے صدر سے ملاقات کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران صدر کرسٹوڈولائڈس ممبئی میں ایک بزنس فورم میں بھی شرکت کریں گے۔

ہندوستان اور قبرص کے درمیان طویل عرصے سے قریبی اور بھروسہ مند تعلقات رہے ہیں۔ دونوں ممالک 10 فروری 2027 کو سفارتی تعلقات کے 65 سال کا جشن منائیں گے۔ یہ دورہ ہندوستان-قبرص تعلقات میں جاری مثبت رفتار کو آگے بڑھانے اور ہندوستان-یورپی یونین تعاون کے وسیع تناظر میں شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے ہمارے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande