جانوروں کی قربانی کے معاملہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے مسلمان : ہمایوں کبیر
کولکاتا 20 مئی ( ہ س )۔ ہمایوں کبیر نے کہا ہے کہ مسلم برادری قربانی کے معاملے پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے مغربی بنگال حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی پر پابندی لگانے کی کسی بھی کوشش کو مسلمان قبول
جانوروں کی قربانی کے معاملہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے مسلمان : ہمایوں کبیر


کولکاتا 20 مئی ( ہ س )۔ ہمایوں کبیر نے کہا ہے کہ مسلم برادری قربانی کے معاملے پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے مغربی بنگال حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی پر پابندی لگانے کی کسی بھی کوشش کو مسلمان قبول نہیں کریں گے۔

عوامی جنتا اُنیان پارٹی (اے جے یو پی) کے سربراہ اور رکنِ اسمبلی ہمایوں کبیر نے ریاستی حکومت کی جانب سے 13 مئی کو جاری کردہ ہدایات پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ قانون کا احترام کیا جائے گا، لیکن اسلامی روایت کے مطابق قربانی ضرور کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قرآن میں جن جانوروں کی قربانی جائز قرار دی گئی ہے، ان کی قربانی دی جائے گی۔

ریاستی حکومت کی ہدایت کے مطابق بیل، سانڈ، گائے، بچھڑا، بھینس، بھینس کے بچے اور خصی کی گئی بھینسوں کے ذبح سے پہلے “فٹ فار سلاٹر” سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ عوامی مقامات پر ان جانوروں کے ذبح پر پابندی عائد کی گئی ہے اور معائنے کے دوران حکام کے کام میں رکاوٹ نہ ڈالنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ہمایوں کبیر نے کہا کہ مسلم برادری کی ایک بڑی تعداد بیف کا استعمال کرتی ہے۔ اگر حکومت اس پر پابندی لگانا چاہتی ہے تو پہلے ان تمام مذبح خانوں کو بند کرنا چاہیے جنہیں گائے کے ذبح کا لائسنس دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت بھی بیف کی درآمد و برآمد سے ٹیکس کی شکل میں ہزاروں کروڑ روپے کماتی ہے۔

انہوں نے ریاست کے وزیراعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اس معاملے میں “آگ سے کھیلنے” سے بچنا چاہیے۔ اگر قربانی پر پابندی لگانے کی کوشش کی گئی تو اس سے مسائل پیدا ہوں گے اور مسلم برادری کسی بھی صورت قربانی پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande