اٹل انوویشن مشن نے جموں و کشمیر میں 500 نئے اے ٹی ایل کے لیے درخواستیں طلب کیں
نئی دہلی، 20 مئی (ہ س)۔ اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم) نے فرنٹیئر ریجنز پروگرام کے تحت جموں و کشمیر میں 500 نئے اے ٹی ایل (مجاز ترقیاتی مراکز) کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ جموں و کشمیر کے غیر اے ٹی ایل اسکولوں کو فعال طور پر شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
طلب


نئی دہلی، 20 مئی (ہ س)۔ اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم) نے فرنٹیئر ریجنز پروگرام کے تحت جموں و کشمیر میں 500 نئے اے ٹی ایل (مجاز ترقیاتی مراکز) کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ جموں و کشمیر کے غیر اے ٹی ایل اسکولوں کو فعال طور پر شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

نیتی آیوگ نے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اٹل انوویشن مشن نے جموں و کشمیر حکومت کے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور کشمیر یونیورسٹی کے اشتراک سے آج جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں 500 نئی اٹل ٹنکرنگ لیبز (اے ٹی ایل) قائم کرنے کے لیے درخواست کا عمل شروع کر دیا ہے جو سے بھارت کے سرحدی علاقوں میں ایک مضبوط اختراعی ماحول کی تعمیر کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے، دیپک باگلا، مشن ڈائریکٹر، اٹل انوویشن مشن، نیتی آیوگ نے کہا، جب ہم جموں و کشمیر میں 500 اٹل انوویشن لیبز کے لیے درخواستیں طلب کرتے ہیں، تو ہم نہ صرف یہ لیبز قائم کر رہے ہیں بلکہ دور دراز اور سرحدی علاقوں کے طلبا کو بڑے خواب دیکھنے ، بے خوف تجربہ کرنے اور حقیقی دنیا کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے تیار کررہے ہیں۔

کمیشن نے کہا کہ یہ 500 نئے اے ٹی ایل (آتھوریٹوڈولپمنٹ سینٹرس ) اے آئی ایم کے وسیع تر فرنٹیئر ریجنز پروگرام کا کلیدی جزو ہیں، جس کا مقصد جغرافیائی طور پر چیلنج زدہ علاقوں میں سخت ادارہ جاتی رابطہ کاری اور مقامی نفاذ کے ماڈل کے ذریعے جامع اختراعی ماحولیاتی نظام کی تعمیر کرنا ہے۔ اس کا مقصد اسکولوں، یونیورسٹیوں، صنعتوں اور اختراعی اداروں کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ اضلاع میں اختراعی مواقع تک مساوی رسائی کو یقینی بناتے ہوئے جموں و کشمیر کے نوجوان اختراع کاروں اور تبدیلی سازوں کی نئی نسل کی پرورش کرنا ہے۔

نیتی آیوگ نے کہا کہ تقریب آن لائن لانچ کے دوران موجود تمام معززین کے ذریعہ جموں و کشمیر کے 500 اے ٹی ایل اسکولوں کے لئے درخواست کتابچہ کے رسمی اجراءکے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ مندرجہ بالا زمروں میں آنے والے تمام غیر اے ٹی ایل اسکول یہاں درخواست دے سکتے ہیں:https://aimapp2.aim.gov.in/atl_application_frp/۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande