
مکہ مکرمہ،20مئی(ہ س)۔مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امورِ دینیہ کی صدارت نے اعلان کیا ہے کہ 1447 ہجری کے یومِ عرفہ کے خطبے کا ترجمہ 35 عالمی زبانوں میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور ادارے سے وابستہ چینلز کے ذریعے نشر کیا جائے گا، تاکہ اسلام کے معتدل پیغام اور خطبے کے شرعی مضامین دنیا بھر کے مسلمانوں تک پہنچائے جا سکیں۔
یہ اقدام سعودی عرب کی ان مسلسل کوششوں کا حصہ ہے، جن کا مقصد موسمِ حج کے عالمی اثر کو مزید مو¿ثر بنانا، جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ذرائع کو اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے لیے استعمال کرنا اور دینی پیغامات کو مختلف زبانوں میں زیادہ وسیع پیمانے پر پہنچانا ہے۔
رئیسِ امورِ دینیہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ خطب? عرفہ کا ترجمہ سعودی عرب کی ان کوششوں کا تسلسل ہے ،جو اسلام اور مسلمانوں کی خدمت اور حجاجِ کرام کی دیکھ بھال کے لیے کی جا رہی ہیں۔یہ سب کچھ قیادت کی جانب سے حرمین شریفین اور حج کے نظام کو دی جانے والی بھرپور توجہ اور حمایت کے تحت انجام پا رہا ہے۔انہوں نے مزید وضاحت کی کہ یہ اقدام خطبہ عرفہ کے دینی اور انسانی پیغامات کو دنیا بھر کے مسلمانوں تک ان کی مختلف زبانوں اور ثقافتوں میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ خطبہ عرفہ کے ترجمے کا منصوبہ ان نمایاں اور منفرد اقدامات میں سے ہے جن میں امورِ دینیہ کی صدارت نے برسوں کے دوران وسیع تجربہ اور مہارت حاصل کی ہے۔اس منصوبے نے دینی مواد کو مختلف عالمی زبانوں میں بہتر بنانے اور مزید مو¿ثر انداز میں پیش کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام نے غیر عربی زبان بولنے والے مسلمانوں کو خطبہ عرفہ کے پیغام، اس کی اقدار، رواداری، اعتدال اور اسلامی وحدت جیسے اہم اصولوں سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ امورِ دینیہ کی صدارت نے اپنی تکنیکی اور ابلاغی صلاحیتوں اور ماہر افرادی قوت کو بروئے کار لاتے ہوئے خطبے کی اعلیٰ معیار اور پیشہ ورانہ انداز میں ترسیل کو یقینی بنایا ہے۔اس کا مقصد یہ ہے کہ خطبہ دنیا بھر کے زیادہ سے زیادہ مسلمانوں تک مو¿ثر طریقے سے پہنچ سکے اور اسے مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور ادارے سے وابستہ میڈیا چینلز کے ذریعے نشر کیا جائے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan