ہندوستان ایشیائی پیداواری تنظیم کی گورننگ باڈی کے 68ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا
نئی دہلی، 20 مئی (ہ س)۔ ایشین پروڈکٹیویٹی آرگنائزیشن (اے پی او) کی گورننگ باڈی کا 68 واں اجلاس اس ہفتے بھارت منڈپم میں 20 سے 22 مئی تک ہونے والا ہے۔ مرکزی وزیر تجارت اور صنعت پیوش گوئل 21 مئی کو ہونے والے اجلاس کے افتتاحی سیشنمیں شرکت کریں گے۔ تق
ایشیا


نئی دہلی، 20 مئی (ہ س)۔

ایشین پروڈکٹیویٹی آرگنائزیشن (اے پی او) کی گورننگ باڈی کا 68 واں اجلاس اس ہفتے بھارت منڈپم میں 20 سے 22 مئی تک ہونے والا ہے۔ مرکزی وزیر تجارت اور صنعت پیوش گوئل 21 مئی کو ہونے والے اجلاس کے افتتاحی سیشنمیں شرکت کریں گے۔ تقریب کی میزبانی میں اے پی او رکن ممالک کے 20 سے زائد سینئر نمائندے شرکت کریں گے۔

وزارت تجارت اور صنعت کے مطابق، تین روزہ ایونٹ میں اے پی او وژن 2030 فریم ورک، 28۔2027 کے دو سالہ مدت کے لیے اے پی او کے ابتدائی بجٹ، اور اے پی او کے سیکریٹری جنرل کے انتخابات کے طریقہ کار کا جائزہ شامل ہوگا۔ 68ویں اے پی او گورننگ باڈی میٹنگ کے دوران پروڈکٹیوٹی ایڈووکیٹ اور تکنیکی ماہرین کو اے پی او نیشنل ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔

اے پی او کے ڈائریکٹرز، مشیران، اے پی او ممبر ممالک کے سفارتی مشنز کے نمائندوں اور مدعو مہمانوں کے علاوہ قازقستان، ازبکستان اور بھوٹان کی حکومتوں کے مبصرین کے ساتھ ساتھ گلوبل گرین گروتھ انسٹی ٹیوٹ کے نمائندوں کی بھی شرکت متوقع ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایشین پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن (اے پی او)، جو 1961 میں قائم ہوئی، ایک بین الحکومتی تنظیم ہے جس میں ایشیا پیسفک خطے کے 21 رکن ممالک شامل ہیں۔ اے پی او گورننگ باڈی کے 68 ویں اجلاس کی میزبانی قومی ترجیحات اور عالمی اقتصادی رجحانات کے مطابق خطے میں پیداوار پرمبنی ترقی، اختراع اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان کی مسلسل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande