
بھونیشور، 2 مئی ( ہ س )۔ ہندوستانی ایتھلیٹکس کی تاریخ میں ایک بڑی کامیابی درج کرتے ہوئے کلدیپ کمار نے پول والٹ میں نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ 21 سالہ مدھیہ پردیش کے اس کھلاڑی نے ہفتہ کے روز منعقدہ پہلے انڈین انڈور اوپن کمبائنڈ ایونٹس اور پول والٹ مقابلے میں 5.41 میٹر کی اونچائی عبور کر کے تاریخ رقم کی۔
کلدیپ نے اپنی ہی ریاست کے دیو مینا کے 5.40 میٹر کے سابقہ قومی ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اگرچہ انہوں نے 5.46 میٹر کی اونچائی عبور کرنے کی تین کوششیں کیں، لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔ ایشیائی کھیلوں کے لیے کوالیفائنگ مارک 5.45 میٹر مقرر ہے۔
کلدیپ کی حالیہ کارکردگی شاندار رہی ہے۔ اس سے قبل اپریل میں انہوں نے جے پور میں 5.25 میٹر کی چھلانگ لگا کر سونے کا تمغہ جیتا تھا اور 2026 کامن ویلتھ گیمز کے لیے بھی کوالیفائی کیا تھا۔
مقابلے کے نتائج:
سونا – کلدیپ کمار (مدھیہ پردیش) – 5.41 میٹر
چاندی – جی ریگن (تمل ناڈو) – 5.25 میٹر
کانسہ – دیو مینا (مدھیہ پردیش) – 5.20 میٹر
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد