وی ہنومنت راؤ تلنگانہ حکومت کے مشیر برائے بی سی ویلفیرمقرر
حیدرآباد، یکم مئی (ہ س)۔ وزیراعظم نریندرمودی 10 مئی کو تلنگانہ کا دورہ کریں گے اورمختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح انجام دیں گے۔ وزیراعظم کی حیثیت سے تیسری مرتبہ ذمہ داری سنبھالنے کے بعد نریندرمودی کا یہ پہلا دورہ تلنگانہ ہے۔ مرکزی وزیرجی کشن ریڈی نے
وزیراعظم نریندر مودی کا10 مئی کو دورہ حیدرآباد


حیدرآباد، یکم مئی (ہ س)۔ وزیراعظم نریندرمودی 10 مئی کو تلنگانہ کا دورہ کریں گے اورمختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح انجام دیں گے۔ وزیراعظم کی حیثیت سے تیسری مرتبہ ذمہ داری سنبھالنے کے بعد نریندرمودی کا یہ پہلا دورہ تلنگانہ ہے۔ مرکزی وزیرجی کشن ریڈی نے بتایا کہ وزیراعظم تلنگانہ میں 7823 کروڑ کے مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد اورافتتاح انجام دیں گے۔ اُنھوں نے کہاکہ مرکزی حکومت تلنگانہ میں ریلوے سسٹم کو توسیع دینے کا منصوبہ رکھتی ہے اور 85 ہزارکروڑ کے کام جاری ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ عوام کی سہولت کے لئے ایم ایم ٹی ایس ٹرین سرویس کوحیدرآباد سے یاد گیرگٹہ تک توسیع دی جارہی ہے۔ ملگ ضلع میں ٹرائبل یونیورسٹی کیمپس کا عنقریب آغاز ہوگا۔ ورنگل میں پردھان منتری کاکتیہ ٹکسٹائیل پارک کا کام تیزی سے جاری ہے۔۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande