موسکن چیرو کےمکینوں کو 10 دن کے اندر خالی کرنے کی حیڈرا کی ہدایت
حیدرآباد، یکم مئی (ہ س)۔حیدرآباد ڈیزاسسٹرمینجمنٹ اینڈ اسیٹس پروٹیکشن ایجنسی (حیڈرا) نے نارسنگی میں موسکن چیروکے فل ٹینک لیول( ایف ٹی ایل ) کے اندرعارضی شیڈس میں رہنے والے لوگوں کو10 دن کے اندراس جگہ کو خالی کرنے کے لیے کہا ہے ۔ حیڈرا کے مطابق غیرقا
موسکن چیرو کےمکینوں کو 10 دن کے اندر تخلیہ کرنے حیڈرا کی ہدایت


حیدرآباد، یکم مئی (ہ س)۔حیدرآباد ڈیزاسسٹرمینجمنٹ اینڈ اسیٹس پروٹیکشن ایجنسی (حیڈرا) نے نارسنگی میں موسکن چیروکے فل ٹینک لیول( ایف ٹی ایل ) کے اندرعارضی شیڈس میں رہنے والے لوگوں کو10 دن کے اندراس جگہ کو خالی کرنے کے لیے کہا ہے ۔ حیڈرا کے مطابق غیرقانونی طورپرقبضہ کرنے والے تعمیراتی فضول چیزوں ،اورمٹی ڈالنے اوراس تالاب کی شکل بدلنے کے لیے لوگوں کوانسانی شیلڈس کے طور پر استعمال کررہے ہیں تاکہ اس مقام پر بڑی تعمیرات شروع کی جائیں۔ ایجنسی نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ عارضی رہائشی مقامات اورشاپس کواس تالاب کوترقی دینے سے روکنے کے لیے ایک رکاوٹ کے طورپراستعمال کیا جارہا ہے ۔ چھ مہینے قبل انتباہ دینے کے باوجودغیرقانونی قابضین نے ابھی تک اس مقام سے تخلیہ نہیں کیا ہے۔ حیڈرا نے کہا کہ موسکن چیرو 52 ایکرس پر ہے جب کہ بشمول بفرزون اس کارقبہ 62 ایکرس تک ہوجاتا ہے ۔ اس میں ایک خانگی کمپنی 18 ایکر تک کی زمین اس کی ہونے کا دعویٰ کررہی ہے ۔ کسانوں کے قبضہ میں 12 ایکراراضی ہے جب کہ 4.20 ایکر مختلف افراد کی ملکیت ہے ۔ اس ایجنسی نے ایک انسپکشن شروع کیا ہے اورفوری طور پرباند کی تعمیر کو روک دیا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande