جوتوں سمیت مسجد میں گھس کر مذہبی مواد کی بے حرمتی
حیدرآباد، یکم مئی (ہ س)۔ راجندر نگرکے علاقہ قسمت پور میں رات اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب ایک نامعلوم شخص نے مسجد بلالؓ میں داخل ہو کرمذ ہبی مواد کی بے حرمتی کی۔ اس واقعے کے بعد پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے علاقے میں اضافی فورس ت
جوتوں سمیت مسجد میں گھس کر مذہبی مواد کی بے حرمتی،


حیدرآباد، یکم مئی (ہ س)۔ راجندر نگرکے علاقہ قسمت پور میں رات اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب ایک نامعلوم شخص نے مسجد بلالؓ میں داخل ہو کرمذ ہبی مواد کی بے حرمتی کی۔ اس واقعے کے بعد پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے علاقے میں اضافی فورس تعینات کردی ہے۔ پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ رات تقریباً11:30 بجے پیش آیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ایک شخص، جس نے نیلی شرٹ اورپینٹ پہن رکھی تھی، جوتوں سمیت مسجد کے اندر داخل ہوا۔ چند سیکنڈ کے بعد وہ کچھ کتابیں ہاتھ میں لیے باہرنکلتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔ راجندر نگر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے میڈیا کو بتایا کہ مسجد سے قرآن پاک سمیت کل 6 مذہبی کتابیں چوری کی گئی ہیں۔ پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف مختلف الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایس ایچ اونے ملزم کے نشے میں ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات ابھی جاری ہیں اورسی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کی تلاش کی جا رہی ہے۔ فی الحال علاقے میں صورتحال پرامن ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے قائد مرزا رحمت بیگ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شرپسندوں نے جان بوجھ کر مسجد کے تقدس کو پامال کیا اورمذہبی مواد کو نقصان پہنچایا۔ مسجد کمیٹی نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ذمہ داروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande