اسد الدین اویسی کا حج کمیٹی کے فیصلہ پر سخت احتجاج
حیدرآباد، یکم مئی (ہ س)۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ بیرسٹراسد الدین اویسی نے حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے عازمینِ حج سے اضافی 10,000 روپے طلب کرنے کے فیصلے پرشدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اسے غریب عازمین کا م
اسد الدین اویسی کا حج کمیٹی کے فیصلہ پر سخت احتجاج


حیدرآباد، یکم مئی (ہ س)۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ بیرسٹراسد الدین اویسی نے حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے عازمینِ حج سے اضافی 10,000 روپے طلب کرنے کے فیصلے پرشدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اسے غریب عازمین کا معاشی استحصال قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سرکلرکوفوری طور پر واپس لیا جائے۔ اویسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ممبئی سے روانہ ہونے والے عازمین سے پہلے ہی 90,844 روپے وصول کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ رقم عام مسافروں کے لیے موجودہ فضائی کرایوں سے تقریباً دوگنی ہے۔ اویسی نے سوال کیا کہ کیا حج کمیٹی کے ذریعے سفر کرنا ایک سزا بن گیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ زیادہ ترعازمین امیرنہیں ہوتے بلکہ زندگی بھرکی جمع پونجی جمع کرکے حج پر جاتے ہیں۔

وزارتِ اقلیتی امور کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق، مشرق وسطیٰ (میڈل ایسٹ) میں جاری کشیدگی اوربحرانی صورتحال کی وجہ سے فضائی کرایوں میں اضافہ ہوا ہے۔ حج 2026 کے تمام عازمین کو 10,000 روپے ‘ایئر فیئر ڈیفرنس’ (کرایوں میں فرق) کے نام پر جمع کرانے ہوں گے۔ یہ رقم 15 مئی تک جمع کرانا لازمی قرار دی گئی ہے۔ یہ رقم تمام شہروں (جیسے ممبئی، دہلی وغیرہ) سے روانہ ہونے والے عازمین پر یکساں طورپرنافذ ہوگی۔ سد الدین اوویسی نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس نوٹس کو فوری منسوخ کیا جائے اور عازمین سے اب تک لی گئی اضافی رقم واپس کی جائے تاکہ ان پر پڑنے والے مالی بوجھ کو کم کیا جاسکے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande