عالمی یومِ صحت کے موقع پر علمی و بیداری تقاریب کا اہتمام
علی گڑھ, 09 اپریل (ہ س)۔ اے ایم یومیں عالمی یومِ صحت کے موقع پر مختلف شعبوں کی جانب سے علمی و بیداری پروگراموں کا اہتمام کیا گیا۔ شعبہ کمیونٹی میڈیسن، جے این میڈیکل کالج نے ’دی ہیلتھ اسکیپ‘ کے عنوان سے ایک مسابقتی علمی نمائش منعقد کی، جس کی صدارت
عالمی یوم صحت پروگرام


علی گڑھ, 09 اپریل (ہ س)۔ اے ایم یومیں عالمی یومِ صحت کے موقع پر مختلف شعبوں کی جانب سے علمی و بیداری پروگراموں کا اہتمام کیا گیا۔ شعبہ کمیونٹی میڈیسن، جے این میڈیکل کالج نے ’دی ہیلتھ اسکیپ‘ کے عنوان سے ایک مسابقتی علمی نمائش منعقد کی، جس کی صدارت پروفیسر عظمیٰ ارم نے کی جبکہ تنظیمی نگراں پروفیسر محمد اطہر انصاری تھے۔پروگرام میں ایم بی بی ایس، نرسنگ، ایم پی ایچ اور پوسٹ گریجویٹ کورسز کے پچاس سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔

نمائش میں صحت عامہ کے اہم مسائل جیسے اینٹی مائیکروبیئل ریسسٹینس، فضائی آلودگی، ذہنی صحت، کینسر کا بوجھ اور طرزِ زندگی سے متعلق امراض کو موضوع بنایا گیا۔ ڈاکٹر سیف اللہ خالد نے مہمانِ خصوصی اور جج کے طور پر خدمات انجام دیں، جبکہ ڈاکٹر محمد سلمان شاہ اور ڈاکٹر نعیمہ عثمان ججنگ پینل کے رکن تھے۔

انڈرگریجویٹ اور متعلقہ زمروں میں انیکا رُمان راہی، عامرہ عارف اور آرین پرتاپ سنگھ کو مشترکہ طور پر پہلا انعام دیا گیا، جبکہ فیضان اختر، شفا شمیم اور سمیرہ ساجد خان نے دوسرا مقام حاصل کیا۔ عائشہ رُفیدہ کو سوم انعام دیا گیا، جبکہ رخسار اعجاز اور بشریٰ عظمت کو حوصلہ افزائی انعامات دیے گئے۔

پوسٹ گریجویٹ زمرے میں ڈاکٹر یوراج سنگھ راج اور ڈاکٹر سوریہ پرکاش ریڈی نے پہلا مقام حاصل کیا، جبکہ ڈاکٹر الفاتح محمد عامر قدوائی اور ڈاکٹر محمد عامر دوسرے نمبر پر رہے۔ تیسرا انعام مشترکہ طور سے ڈاکٹر سری راگ،ڈاکٹر شہالنَس، ڈاکٹر کامران اور ڈاکٹر علی حسن کو دیا گیا، جبکہ ڈاکٹر ریا اور ڈاکٹر پرتیک کمار کو حوصلہ افزائی انعامات سے نوازا گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande