عالمی آٹزم بیداری ہفتہ کے تحت مختلف پروگراموں کا انعقاد
علی گڑھ, 09 اپریل (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے شعبہ سائیکیاٹری اور شعبہ پیڈیاٹرکس نے مشترکہ طور پر عالمی آٹزم ہفتہ (2 تا 8 اپریل) کے تحت مختلف پروگرام منعقد کئے جن کا مقصد آٹزم اسپیکٹرم بیماری میں مبتلا افراد کے لیے آگہی، قبولیت اور شم
عالمی آٹزم ہفتہ


علی گڑھ, 09 اپریل (ہ س)۔

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے شعبہ سائیکیاٹری اور شعبہ پیڈیاٹرکس نے مشترکہ طور پر عالمی آٹزم ہفتہ (2 تا 8 اپریل) کے تحت مختلف پروگرام منعقد کئے جن کا مقصد آٹزم اسپیکٹرم بیماری میں مبتلا افراد کے لیے آگہی، قبولیت اور شمولیت کو فروغ دینا تھا۔

مرکزی تقریب لیکچر تھیٹر-1، جے این ایم سی میں منعقد ہوئی، جس میں پروفیسر محمد خالد (ڈین، فیکلٹی آف میڈیسن) اور پروفیسر انجم پرویز (پرنسپل و سی ایم ایس، جے این ایم سی) موجود تھے۔

اس موقع پر لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج، نئی دہلی کے چائلڈ سائیکیاٹرسٹ پروفیسر اوم سائی رمیش نے کلیدی خطبہ پیش کیا۔ انہوں نے آٹزم کی وجوہات، ابتدائی شناخت، علاج اور اس سے متعلق پائے جانے والے غلط تصورات پر روشنی ڈالی اور اہم طبی معلومات فراہم کیں۔

پروفیسر زیباذکا ء الرّب نے شعبہ امراض اطفال کی جانب سے استقبالیہ کلمات پیش کیے۔

ڈاکٹر محمد ریاض الدین، چیئرمین، شعبہ سائیکیاٹری نے اس سال کے موضوع کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ آٹزم سے متاثرہ افراد کے لیے ایک جامع اور معاون ماحول کی تشکیل نہایت ضروری ہے۔

پروگرام کی نظامت ڈاکٹر فیصل شان نے کی، جس میں کاؤنسلرز، آکیوپیشنل تھیراپسٹس، طلبہ اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ارلی انٹروینشن سینٹر (ڈی ای آئی سی)، جے این ایم سی نے آٹزم سے متاثرہ بچوں اور ان کے والدین کے لیے ایک تعاملی نشست بھی منعقد کی۔ ڈاکٹر نوید الرحمٰن، ماہر نفسیات فردوس جہاں اور ٹیم کے دیگر اراکین نے شرکاء کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور قیمتی معلومات فراہم کیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande