ریجنل پاسپورٹ آفس حیدرآباد میں اضافی 7150 اپوائنٹمنٹس جاری کرے گا
ریجنل پاسپورٹ آفس حیدرآباد میں اضافی 7150 اپوائنٹمنٹس جاری کرے گاحیدرآباد ،9 اپریل (ہ س) ۔ ریجنل پاسپورٹ آفیسر داسری بالیا نے اپنے ایک پریس ریلیز میں یہ بتایا کہ زبردست مانگ اور اپوائنٹمنٹس کی دستیابی کیلئے طویل انتظار جیسے مسائل کے خاتمہ کیلئے ریج
ریجنل پاسپورٹ آفس حیدرآباد میں اضافی 7150 اپوائنٹمنٹس جاری کرے گا


ریجنل پاسپورٹ آفس حیدرآباد میں اضافی 7150 اپوائنٹمنٹس جاری کرے گاحیدرآباد ،9 اپریل (ہ س) ۔ ریجنل پاسپورٹ آفیسر داسری بالیا نے اپنے ایک پریس ریلیز میں یہ بتایا کہ زبردست مانگ اور اپوائنٹمنٹس کی دستیابی کیلئے طویل انتظار جیسے مسائل کے خاتمہ کیلئے ریجنل پاسپورٹ آفس حیدرآباد نے 15 تا 30 مئی کے درمیان 7150 سے زائد اضافی اپوائنٹمنٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اپوائنٹمنٹس، تمام پانچ پاسپورٹ سیوا کیندراس میں دستیاب رہیں گے۔ ان کیندراس میں حیدرآباد کے تین (بیگم پیٹ، امیر پیٹ اور ٹولی چوکی) اور کریم نگر ونظام آباد کا ایک ایک کیندر شامل ہے۔ یہ اپوائنٹمنٹس تتکال، نارمل اور پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹس زمرہ کیلئے دستیاب رہیں گے۔ اپوائنٹمنٹس ہر جمعہ اور چہارشنبہ کو 4:30 بجے شام تک دستیاب رہیں گے جس کا آغاز جمعہ 12 مئی سے ہوگا۔ یہ اپوائنٹمنٹس، پورٹل پر www.passportindia.gov.in یا passportseva app پر دستیاب رہیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande