
بڑے پیمانے پر آلودہ پانی کی فراہمی کے ریکٹ کا پردہ فاشحیدرآباد، 9 اپریل (ہ س)۔ غیر قانونی پانی صاف کرنے والے یونٹس کے خلاف حکام نے کاروائی کرتے ہوئے سخت اقدام کیا، جس میں حیدرآباد کے عنبر پیٹ میں بڑے پیمانے پر پیکیجڈ پانی کی ملاوٹ کا گروہ بے نقاب کیا۔ عنبرپیٹ پولیس ٹاسک فورس نے ایک خفیہ اطلاع ملنے پر باپونگر میں پانی صاف کرنے والے تین یونٹس پرچھاپہ مارا۔ حکام نے بتایا کہ پانی کے کئی پیکٹ آلودہ پائے گئے۔ یہ یونٹ غیر صحت بخش حالات میں کام کرتے تھے اور غیرمحفوظ پانی فروخت کرتے تھے، جس سے صحت عامہ اور حفاظت کے لیے خدشات پیدا ہوتے تھے۔عنبرپیٹ انسپکٹرترون کمار نے کہا کہ چار افراد جن کی شناخت جابر، جاوید، نعیم اور جنید کے طور پر کی گئی ہے۔ مزید پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ انسپکٹر کمار نے کہا کہ نمونے جمع کر کے جانچ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔
پولیس نے خبردار کیا کہ کسی بھی فرد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جو حفاظتی اصولوں اور مطلوبہ اجازتوں کو پورا کیے بغیر ایسے پلانٹس چلاتا ہے۔ اس کے بعد کئی یونٹس کو مزید معائنے کے لیے سیل کردیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق