باکس آفس پر دھورندھر 2 کی کمائی میں کمی آئی
رنویر سنگھ کی فلم ”دھورندھر 2: دی ریوینج“ نے باکس آفس پر غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریکارڈ توڑ کمائی کی ہے، لیکن اب اس کے کلیکشن میں گراوٹ کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔ ریلیز کے 21 ویں دن، فلم کی کمائی پہلی بار سنگل ہندسوں پر پہنچ گئی، جس
Dhurandhar-2-Box-Office-Earnings


رنویر سنگھ کی فلم ”دھورندھر 2: دی ریوینج“ نے باکس آفس پر غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریکارڈ توڑ کمائی کی ہے، لیکن اب اس کے کلیکشن میں گراوٹ کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔ ریلیز کے 21 ویں دن، فلم کی کمائی پہلی بار سنگل ہندسوں پر پہنچ گئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کی رفتار اب سست پڑ رہی ہے۔

سیکنلک کے مطابق، فلم نے اپنے 21 ویں دن 7.90 کروڑ روپے کی کمائی کی، جو اس کا اب تک کا سب سے کم کلیکشن ہے۔ اس سے پہلے، اس نے اپنے 20ویں دن 10.10 کروڑ روپے اور اپنے 19ویں دن 10 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ اس کے باوجود، فلم کا کل گھریلو کلیکشن1,041.27 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے، اور اس نے” باہوبلی2: دی کنکلوزن“ کے لائف ٹائم کلیکشن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

دنیا بھر میں فلم کا جلوہ قائم ہے، جہاں اس نے اب تک مجموعی طور پر 1,653.67 کروڑ رپے کا کلیکشن کر لیا ہے۔ تاہم، اب اسے نئی فلموں کے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑے گا، بالخصوص فلم ”ڈکیت“ سے ، جس میں مرنال ٹھاکر اور آدیوی سیش نظر آئیں گے ، جو 10 اپریل کو ریلیز ہو رہی ہے۔ ایسے میں یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ ”ڈکیت“ کی انٹری ”دھورندھر 2“ کے باکس آفس کلیکشن پر کس حدتک اثر انداز ہوتی ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande