اے ایم یو کے شعبہ اناٹومی کے محققین کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت
اے ایم یو کے شعبہ اناٹومی کے محققین کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت علی گڑھ، 09 اپریل (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اناٹومی نے نِمس یونیورسٹی، جے پور میں منعقدہ ورلڈ کانگریس آف کلینیکل اناٹومسٹس ”سوکا کون 2026“ میں اپنی بھرپور علمی موجودگ
پروفیسر فضل الرحمن


اے ایم یو کے شعبہ اناٹومی کے محققین کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت

علی گڑھ، 09 اپریل (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اناٹومی نے نِمس یونیورسٹی، جے پور میں منعقدہ ورلڈ کانگریس آف کلینیکل اناٹومسٹس ”سوکا کون 2026“ میں اپنی بھرپور علمی موجودگی درج کرائی۔ سوسائٹی آف کلینیکل اناٹومسٹس (ایس او سی اے) کی 14ویں بین الاقوامی کانفرنس کا موضوع ’’ اگلی نسل کے لئے کلینیکل اناٹومی کا امیجنگ اور آرٹیفیشیئل انٹلی جینس کے ساتھ انضمام‘‘ تھا۔ کانفرنس میں جس میں دنیا بھر سے ماہرین، محققین اور طلبہ نے شرکت کی۔

اے ایم یو کے اساتذہ اور طلبہ نے بطور مندوبین، مقررین اور سیشن جج حصہ لیا اور کلینیکل اناٹومی، امیجنگ اور ٹکنالوجی پر مبنی تعلیم و تحقیق میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ پروفیسر فرح غوث نے ایک سائنسی نشست کی صدارت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر مدحت متقی (سینئر ریزیڈنٹ) کو ہسٹوپیتھالوجی پر ان کی پیشکش کے لیے بہترین مقالہ کے زمرے میں ایوارڈ ملا، جبکہ ڈاکٹر پربین (جونیئر ریذیڈنٹ) کو جیسٹیشنل ڈائیبیٹیز میلیٹس پر ان کے تحقیقی مقالے کے لیے بہترین مقالہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ ڈاکٹر وِسوانی (جونیئر ریزیڈنٹ) کو فولیکیولو جینیسیس پر ان کی تحقیق کے لیے بہترین پوسٹر کے زمرے میں اعزاز سے نوازا گیا۔

کانفرنس نے ورکشاپ، سائنسی نشستوں اور پینل مباحثوں کے ذریعے بین الاقوامی علمی تبادلے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کیا۔ پروفیسر فضل الرحمن، چیئرپرسن، شعبہ اناٹومی نے شرکاء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابیوں سے عالمی سطح پر شعبہ کی علمی حیثیت مستحکم ہوئی ہے جو تدریس، تحقیق اور طبی خدمات میں مزید بہتری کی راہ ہموار کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande