
گوہاٹی، 9 اپریل (ہ س)۔ آسام اسمبلی انتخابات 2026 کے لیے صبح 7 بجے سے ریاست کے 126 اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ جاری ہے۔ سہ پہر 3 بجے تک ریاست میں بمپر ووٹنگ کے اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سہ پہر تین بجے تک 75.91 فیصد ووٹنگ ہو چکی ہے۔ غور طلب ہے کہ ریاست میں صبح 9 بجے تک 17.87 فیصد، 11 بجے تک 38.92 فیصد اور دوپہر ایک بجے تک 59.63 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔
معلوم ہوا ہے کہ بارپیٹا، بونگائیگاو¿ں، درنگ، گولپارہ، جنوبی سلمارا مانکاچار اضلاع میں 80 فیصد سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے۔ جنوبی سلمارہ مانکاچار ضلع میں سب سے زیادہ 84.24 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔
ضلع وار ووٹنگ فیصد-
بجالی – 78.60
باکسا – 75.86
بارپیٹا – 80.21
بشواناتھ- 76.73
بونگائیگاو¿ں – 80.64
کیچار - 73.80
چرائیدیو – 75.71
چرانگ – 76.99
درنگ – 82.31
دھیماجی – 74.77
دھوبری – 80.79
ڈبروگڑھ – 72.34
دیما ہاساو – 72.05
گوہاٹی – 82.98
گولاگھاٹ – 74.00
ہیلاکندی – 69.06
ہوجائی – 78.09
جورہاٹ – 73.05
کامروپ (میٹرو) – 65.30
کامروپ - 79.01
کاربی اینگلونگ – 65.93
کوکراجھار – 77.24
لکھیم پور – 77.65
ماجولی – 79.25
موریگاو¿ں – 81.83
ناگاوں – 76.88
نلباری – 76.72
شیو ساگر - 74.95
سونیت پور – 74.89
جنوبی سلمارہ مانکاچار-84.24
سری بھومی- 74.31
تمول پور – 73.49
تنسوکیا – 71.73
ادلگوری – 74.84
مغربی کاربی انگلانگ میں 66.80 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی