تلنگانہ ہائی کورٹ میں کانگریس لیڈر پون کھیڑا کی پیشگی ضمانت پر فیصلہ محفوظ
حیدرآباد، 9 اپریل (ہ س) تلنگانہ ہائی کورٹ نے جمعرات کو کانگریس لیڈر پون کھیڑا کی ٹرانزٹ پیشگی ضمانت کی درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ امید ہے کہ عدالت کل 10 اپریل کو اپنا فیصلہ سنائے گی۔ یہ درخواست آسام میں اس کے خلاف دائر کردہ جعلسازی اور مجرم
تلنگانہ ہائی کورٹ میں کانگریس لیڈر پون کھیرا کی پیشگی ضمانت پر فیصلہ محفوظ ۔


حیدرآباد، 9 اپریل (ہ س) تلنگانہ ہائی کورٹ نے جمعرات کو کانگریس لیڈر پون کھیڑا کی ٹرانزٹ پیشگی ضمانت کی درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ امید ہے کہ عدالت کل 10 اپریل کو اپنا فیصلہ سنائے گی۔ یہ درخواست آسام میں اس کے خلاف دائر کردہ جعلسازی اور مجرمانہ سازش کے ایک مقدمے سے متعلق ہے۔

آسام پولیس نے کھیڑا کے خلاف مبینہ ہتک عزت، جعلسازی اور مجرمانہ سازش کا مقدمہ درج کیا ہے ان کے حالیہ دعوئوں کے بعد کہ آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا شرماکی اہلیہ رینکی بھویان شرما کے پاس متعدد غیر ملکی پاسپورٹ ہیں اور بیرون ملک ان کے غیر اعلانیہ اثاثے ہیں۔

سینئر ایڈوکیٹ ابھیشیک منو سنگھوی نے تلنگانہ ہائی کورٹ میں کانگریس لیڈر پون کھیڑا کی جانب سے دلائل پیش کئے۔ سنگھوی نے کہا کہ کھیرا کے خلاف لگائے گئے الزامات سیاسی انتقام کا نشانہ ہیں اور جنگل راج اور وائلڈ ویسٹ سے مشابہت رکھتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں سیاسی مخالف ہوں، اگر لوگوں کو اس طرح گرفتار کیا گیا تو یہ جنگل راج کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔ سماعت کے دوران کھیڑا کے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے عدالت کو بتایا کہ کھیڑا کے خلاف ایک پریس کانفرنس میں آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف الزامات لگانے کے بعد کئی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

عدالت میں آسام کے ایڈوکیٹ جنرل، دیواجیت سائکیا نے ان دعوؤں کی تردید کی اور کھیڑا پر جعلسازی کا الزام لگایا۔ سائکیا نے یہ بھی سوال کیاکہ کھیڑا نے تلنگانہ ہائی کورٹ سے کیوں رجوع کیا، کیوں کہ وہ دہلی میں رہتے ہیں اور کیس آسام میں دائر ہے۔ انہوں نے یہ بھی سوال کیا کہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے کیونکہ تلنگانہ ہائی کورٹ پیشگی ضمانت کے لیے مناسب فورم نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ وہ آسام نہیں آسکتے ہیں اور آسام میں ان کی جان کوکوئی خطرہ نہیں ہے۔

ہائی کورٹ جسٹس کے سوجانا نے تقریباً ایک گھنٹے تک دونوں فریقین کو سننے کے بعداپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ توقع ہے کہ عدالت جمعہ کو پیشگی ضمانت پر اپنا فیصلہ سنائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ کیس درج کرنے کے بعد آسام پولیس 7 اپریل کو کانگریس لیڈر پون کھیڑا کی دہلی میں رہائش گاہ گئی، لیکن وہ وہاں موجود نہیں تھے۔ کھیڑانے اسکے بعد ٹرانزٹ پیشگی ضمانت کے لیے تلنگانہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande