سالانہ امرناتھ یاترا کے لئے رجسٹریشن کا اعمل 15 اپریل سے شروع ہو گا
جموں, 09 اپریل (ہ س)۔ سالانہ امرناتھ یاترا کے لیے پیشگی رجسٹریشن 15 اپریل سے ملک بھر کی 554 نامزد بینک شاخوں میں شروع ہوگا۔ شری امرناتھ شرائن بورڈ نے یاتریوں کے لیے تفصیلی رہنما اصول جاری کر دیے ہیں۔ حکام کے مطابق رجسٹریشن اور یاترا پرمٹ کا اجرا ،
Amarnath


جموں, 09 اپریل (ہ س)۔ سالانہ امرناتھ یاترا کے لیے پیشگی رجسٹریشن 15 اپریل سے ملک بھر کی 554 نامزد بینک شاخوں میں شروع ہوگا۔ شری امرناتھ شرائن بورڈ نے یاتریوں کے لیے تفصیلی رہنما اصول جاری کر دیے ہیں۔

حکام کے مطابق رجسٹریشن اور یاترا پرمٹ کا اجرا ،پہلے آؤ، پہلے پاؤ،کی بنیاد پر ہوگا، تاہم ہر راستے کے لیے یومیہ کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔

رہنما ہدایات کے مطابق 13 سے 70 سال کی عمر کے افراد ہی رجسٹریشن کے اہل ہوں گے، جبکہ چھ ہفتوں سے زائد حاملہ خواتین کو یاترا کی اجازت نہیں دی جائے گی، چاہے ان کے پاس لازمی ہیلتھ سرٹیفکیٹ موجود ہو۔

سال 2026 کی یاترا کے لیے رجسٹریشن آدھار پر مبنی بایومیٹرک ای کے وائی سی کے ذریعے کیا جائے گا اور یاترا پرمٹ شرائن بورڈ کے سرکاری پورٹل سے آن لائن جاری ہوں گے۔ بایومیٹرک تصدیق میں کسی تکنیکی خرابی کی صورت میں ویب کیم کے ذریعے تصویر کے ساتھ دستی اندراج کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

یاتریوں کو 8 اپریل 2026 کے بعد جاری کردہ کمپلسری ہیلتھ سرٹیفکیٹ (سی ایچ سی) کسی مجاز ڈاکٹر یا طبی ادارے سے حاصل کرنا ہوگا اور فی پرمٹ 150 روپے فیس ادا کرنی ہوگی۔ بورڈ نے ملک بھر میں مجاز ڈاکٹروں اور طبی اداروں کی فہرست بھی جاری کی ہے۔

نامزد بینک شاخیں ہیلتھ سرٹیفکیٹ کی جانچ کے بعد سسٹم سے تیار کردہ یاترا پرمٹ جاری کریں گی، جس میں منتخب راستہ،بالتل یا پہلگام اور یاترا کی مقررہ تاریخ درج ہوگی۔ یاتریوں کو دومیل (بالتل راستہ) یا چندن واڑی (پہلگام راستہ) سے آگے بڑھنے کی اجازت اسی تاریخ کے مطابق دی جائے گی۔

طریقۂ کار کے مطابق کسی مخصوص تاریخ کے لیے رجسٹریشن سات دن پہلے بند کر دیا جائے گا۔ بینکوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہیلپ ڈیسک قائم کریں، عملے کی تربیت دیں اور عوامی آگاہی مہم چلائیں تاکہ رجسٹریشن کا عمل سہل بنایا جا سکے۔

شرائن بورڈ نے یاتریوں کو ہدایت دی ہے کہ رجسٹریشن کے دوران آدھار اور موبائل نمبر کی درست تفصیلات فراہم کریں اور تمام قواعد و ضوابط پر عمل کریں تاکہ یاترا بغیر کسی دشواری کے مکمل ہو سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande