ایک دنیا، ایک قوم، ایک سائنس“ کے عنوان پر خصوصی پروگرام منعقد
علی گڑھ, 09 اپریل (ہ س)۔ فیکلٹی آف یونانی میڈیسن میں شعبہ امراضِ جلد و زہراویہ نے آل انڈیا یونانی طبی کانفرنس کے اشتراک سے”ایک دنیا، ایک قوم، ایک سائنس“ کے عنوان پر خصوصی پروگرام منعقد کیا۔ اتر پردیش اقلیتی کمیشن کی رکن مس انیتا جین نے بطور مہم
انیتا جین کا استقبال


علی گڑھ, 09 اپریل (ہ س)۔

فیکلٹی آف یونانی میڈیسن میں شعبہ امراضِ جلد و زہراویہ نے آل انڈیا یونانی طبی کانفرنس کے اشتراک سے”ایک دنیا، ایک قوم، ایک سائنس“ کے عنوان پر خصوصی پروگرام منعقد کیا۔ اتر پردیش اقلیتی کمیشن کی رکن مس انیتا جین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی او ر سماجی ہم آہنگی اور جامع صحت عامہ کی اہمیت پر زور دیا۔ مہمان مقرر پروفیسر روبی انجم نے اپنے خطاب میں بیماری کی روک تھام، بین شعبہ جاتی تعاون اور سماجی شمولیت کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ آل انڈیا یونانی طبی کانفرنس کے سکریٹری اور شعبہ کے سربراہ پروفیسر محمد محسن نے ہیلتھ سائنسز میں اشتراک و تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ’وسودھیو کٹمبکم‘ کے فلسفے پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر شگفتہ علیم نے یونانی طب کے فروغ میں آل انڈیا یونانی طبی کانفرنس کے کردار کا ذکر کیا، جبکہ پروفیسر ضمیر نے حاضرین کا خیر مقدم کیا۔ پروگرام میں یونیورسٹی کے سابق طالب علم مسٹر صغیراحمد نے تحقیقی سرگرمیوں کے لیے مالی تعاون فراہم کیا۔ اس موقع پر ایم ڈی کے آخری سال کے طلبہ کے لیے الوداعی تقریب بھی منعقد کی گئی۔

دوسری جانب

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande