
گورکھپور، 9 اپریل (ہ س)۔ گورکھپور میونسپل کارپوریشن شہر میں تجاوزات کے خلاف اپنی سخت کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل میونسپل کمشنر اتل کمار کی قیادت میں ایک انفورسمنٹ ٹیم نے چھاتر سنگھ چوراہے پر واقع کبڈی گلی میں ایک خصوصیمہم شروع کی۔ کاروائی کے دوران انسپکٹر رام وجے پال اور انفورسمنٹ ٹیم کے دیگر ارکان موجود تھے۔
مہم کے دوران، سڑکوں اور عوامی مقامات پر قائم ناجائز تجاوزات ہٹا دی گئیں۔ ٹیم نے موقع سے دو لوہے کے ٹھیلے اور ایک لوہے کا کاو¿نٹر ضبط کر لیا۔ اس کے ساتھ ساتھ تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف 2000 روپے کا چالان بھی جاری کیا گیا۔ مہم کو مو¿ثر طریقے سے چلانے کے لیے میونسپل کارپوریشن نے ایک جے سی بی، ایک ڈی سی ایم، ایک ٹریکٹر ٹرالی اور چھ مزدوروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ ٹیم نے پورے علاقے کا مکمل معائنہ کیا، تجاوزات کو ہٹایا اور عوام کو آئندہ ایسا نہ کرنے کی سخت وارننگ جاری کی۔
اس کے علاوہ، انفورسمنٹ ٹیم نے جھولے لال مندر سے ایم پی پولی ٹیکنک تک انسداد تجاوزات مہم بھی شروع کی۔ اس مہم کے دوران سڑک کے کنارے قائم غیر قانونی تجاوزات کو ہٹایا گیا اور خلاف ورزی کرنے والوں سے 2,900 روپے کے جرمانے وصول کیے گئے۔
ایڈیشنل میونسپل کمشنر اتل کمار نے کہا کہ یہ مہم شہر کو تجاوزات سے پاک رکھنے کے لیے جاری رہے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مقامات پر ناجائز قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ میونسپل کارپوریشن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تجاوزات سے گریز کریں اور شہر کو صاف ستھرا اور منظم رکھنے میں تعاون کریں ورنہ کارروائی کے لیے تیار رہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد