عالمی بینک نے مالی سال 2026-27 کے لیے ہندوستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو 6.6 فیصد کی پیش گوئی کی
نئی دہلی، 09 اپریل (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں بحران کے درمیان، عالمی بینک نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے لیے ہندوستان کے لیے اپنی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 6.3 فیصد سے بڑھا کر 6.6 فیصد کر دی ہے۔ یہ شرح نمو مضبوط گھریلو طلب اور معاشی لچک
شرح


نئی دہلی، 09 اپریل (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں بحران کے درمیان، عالمی بینک نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے لیے ہندوستان کے لیے اپنی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 6.3 فیصد سے بڑھا کر 6.6 فیصد کر دی ہے۔ یہ شرح نمو مضبوط گھریلو طلب اور معاشی لچک کا اشارہ دیتی ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی چیلنجوں کے باوجود ہندوستان کی معیشت ترقی کی رفتار پر قائم ہے۔

جمعرات کو جاری کردہ اپنے تازہ ترین 'ساو¿تھ ایشیا اکنامک اپ ڈیٹ' میں، ورلڈ بینک نے کہا کہ مالی سال 2025-26 میں ہندوستانی معیشت کی شرح نمو 7.6 فیصدتھی — جو کہ مالی سال 2024-25 میں ریکارڈ کی گئی 7.1 فیصد سے زیادہ ہے۔ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق اس نمو کو مضبوط ملکی طلب اور برآمدات سے تقویت ملے گی۔

اپنی 'ساو¿تھ ایشیا اکنامک اپڈیٹ' رپورٹ میں، ورلڈ بینک نے نوٹ کیا کہ مضبوط گھریلو طلب اور مضبوط برآمدات کی وجہ سے، ہندوستان کی نمو مالی سال 2024-25 میں 7.1 فیصد سے بڑھ کر مالی سال 2025-26 میں 7.6 فیصد (1 اپریل، 2025، سے مارچ 1، 2026 تک) ہونے کا امکان ہے۔

اسی رپورٹ میں، عالمی بینک نے مالی سال 2026-27 کے لیے ہندوستان کے لیے اپنی جی ڈی پی کی شرح نمو کی پیشن گوئی کو 6.6 فیصد تک بڑھا دیا۔ تاہم، ورلڈ بینک نے خبردار کیا کہ جی ایس ٹی کی شرح میں کمی سے مالی سال کے ابتدائی مہینوں کے دوران صارفین کی طلب میں اضافے کی توقع ہے، لیکن مغربی ایشیا سے پیدا ہونے والی رکاوٹیں ممکنہ طور پر ترقی کے امکانات کو کم کر سکتی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ رواں مالی سال 2026-27 کی پہلی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کی جائزہ میٹنگ کے دوران، ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے ملک کی اقتصادی ترقی کی شرح 6.9 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا تھا جو کہ عالمی بینک کے تخمینہ سے قدرے زیادہ ہے۔ ملک کے اندر مضبوط گھریلو مانگ اور بہتر برآمدی کارکردگی کو ہندوستان کی ترقی کی پیشن گوئی میں اس اوپر کی نظر ثانی کے پیچھے بنیادی محرکات کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande