
چنڈی گڑھ، 7 اپریل (ہ س)۔ سابق کرکٹر اور پنجاب کانگریس کے سابق صدر نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ ڈاکٹر نوجوت کور سدھو نے نئی سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے ایکس ہینڈل پر پوسٹ کرتے ہوئے، نوجوت کور سدھو نے ”بھارتیہ راشٹروادی پارٹی“ کے قیام کا اعلان کیا۔ نوجوت کور کے اس اہم اعلان کے دوران ان کے شوہراور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو ان کے ساتھ نہیں تھے۔ وہ اس وقت کرکٹ میچوں کی کمنٹری میں مصروف ہیں۔
ڈاکٹر نوجوت کور سدھو پنجاب میں چیف پارلیمانی سکریٹری رہ چکی ہیں۔ وہ اپنے شوہر کے ساتھ کانگریس پارٹی میں بھی سرگرم رہی ہیں۔نوجوت کور سدھو نے اپنی پارٹی کا اعلان بغیر کسی شور-شرابے کے کیا۔ انہوں نے پیر کی رات دیر گئے ایکس کے ذریعے اس کی معلومات دی ۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جس اعلان کا بے صبری سے انتظار تھا ،وہ اب سامنے ہے۔ہم نے سیاسی رہنماوں کی موجودہ کارکردگی کی سطح پر باریکی سے نگرانی اور جائزہ لینے کے بعد قومی سطح پر ایک نئے متبادل پر کام شروع کر دیا ہے۔ ہم بس اپنی زندگیاں اپنے ملک کے لیے وقف کرنا چاہتے ہیں اور لوگوں کو وہ واپس دینا چاہتے ہیں جس کے وہ واقعی مستحق ہیں اور ہم سے توقع رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ یہ ایک ایشوریہ مداخلت ہے جس نے کچھ ایسے ہم خیال لوگوں کو ساتھ لا دیا ہے جو ہر ریاست میں کام کرنے کی صلاحیت، اعتماد، ہمت اور عزم رکھتے ہیں۔ ان کا مشترکہ مقصد انصاف اور امن فراہم کرنا ہے اور محبت کے ذریعے اعلیٰ شعور کی توانائی کے ساتھ کام کرکے، بالکل وہی کر دکھانا جو واہے گرو جی ہم سے چاہتے ہیں۔ ہم پنجاب کو اس کی کھوئی ہوئی پرانی شان و شوکت - ایک سنہری ریاست ہونے کے فخر-کو بحال کرنے کے لیے آگے بڑھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایسی ریاست جہاں لوگ محبت، مل کر رہنے، انصاف، آزادی کے حق اور آزادی کی طاقت کو تسلیم کرتے ہوں۔ جہاں لوگ بغیر کسی باہری دخل کے ،بے لو ث خدمت اور روحانی ترقی کے مقصد سے کام کرتے ہوئے اپنے اہداف، اقدار اور وژن کوحاصل کرتے ہوں۔ یہ پنجاب کے عوام کی، عوام کے لئے اور عوام کے ذریعہ چلائی جانے والی حکومت ہوگی۔ ہم روحانی رہنماو¿ں کی مدد سے، لوگوں کی زخمی روحوں کو سکون پہنچائیں گے اور ”سچائی اور محبت“ کے راستے پر چلیں گے، جو ’واہے گرو جی‘ کی زبان ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد