اے سی بی نے کٹھوعہ میں جونئیر اسسٹنٹ کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا
اے سی بی نے کٹھوعہ میں جونئیر اسسٹنٹ کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جموں، 07 اپریل (ہ س)۔ جموں و کشمیر اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے ضلع کٹھوعہ کے بلاور علاقے میں تعینات سوشل ویلفیئر محکمہ کے جونیئر اسسٹنٹ دیس راج کو رشوت لیتے ہوئے رنگ
ACB


اے سی بی نے کٹھوعہ میں جونئیر اسسٹنٹ کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا

جموں، 07 اپریل (ہ س)۔ جموں و کشمیر اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے ضلع کٹھوعہ کے بلاور علاقے میں تعینات سوشل ویلفیئر محکمہ کے جونیئر اسسٹنٹ دیس راج کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ سرکاری بیان کے مطابق ملزم نے ایک شہری سے اس کی بیٹی کی شادی کے لیے اسٹیٹ میرج اسسٹنس اسکیم کے تحت 50 ہزار روپے کی امداد جاری کرنے کے عوض 10 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی۔ بعد ازاں معاملہ طے ہونے پر وہ 5 ہزار روپے لینے پر آمادہ ہو گیا۔ شکایت کنندہ پہلے ہی 1500 روپے ادا کر چکا تھا جبکہ مزید 3000 روپے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

شکایت کنندہ نے رشوت دینے سے انکار کرتے ہوئے اینٹی کرپشن بیورو سے رجوع کیا، جس پر بیورو نے خفیہ جانچ کے بعد مقدمہ درج کر لیا۔ اے سی بی کی ٹیم نے منصوبہ بندی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو شکایت کنندہ سے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ کارروائی کے دوران رشوت کی رقم بھی برآمد کر لی گئی اور ملزم کو موقع پر ہی حراست میں لے لیا گیا۔ حکام کے مطابق ملزم کے گھر کشن پور بلاور میں مجسٹریٹ کی نگرانی میں تلاشی بھی جاری ہے جبکہ اس معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande